سرکل آفیسر اینٹی کرپشن خانیوال ملک عمران خورشید کی دبنگ کاروائی ، 93

سرکل آفیسر اینٹی کرپشن خانیوال ملک عمران خورشید کی دبنگ کاروائی ،

سرکل آفیسر اینٹی کرپشن خانیوال ملک عمران خورشید کی دبنگ کاروائی ،

خانیوال (سعید بھٹی سے) سرکل آفیسر اینٹی کرپشن خانیوال ملک عمران خورشید کی دبنگ کاروائی ، 2 سال سے مفرور اشتہاری ملزم طارق عمران ڈسپنسر کو گرفتار کر لیا ملزم نے نوکری لگوانے کا جھانسہ دے کر عرفان نامی بندے سے ڈیڑھ لاکھ روپے ہتھا لیے تھے۔ ملزم پر اینٹی کرپشن میں مقدمہ

نمبر 18/11 بجرم ت پ 47 (2) 5 درج تھا۔ تفصیلات کے مطابق مورخہ 04.08.2018 کو ملزم طارق عمران جو کہ محکمہ ہیلتھ میں ڈسپنسر تھا سے مدعی عرفان ولد سلمان قوم راجپوت سکنہ کبیروالا سے ایک دوست کی معرفت ملاقات ہوئی جس نے کہا کہ وہ محکمہ ہیلتھ میاں چنوں ڈسپنسر ہے

اور چیف آفیسر ہیلتھ خانیوال سے اس کی اچھی تعلق داری ہے اگر آپ نے کسی عزیز یا دوست کو محکمہ ہیلتھ میں کمپیوٹر آپریٹر لگوانا ہے تو مجھے بتانا پہلے بھی کافی لوگوں کو بھرتی کروا چکا ہوں میں نے مذکورہ کو کہا کہ میں گریجویٹ ہوں کمپیوٹر ڈپلومہ بھی ہے مجھے بھرتی کروا دیں

جس پر مذکورہ نے 3 لاکھ ڈیمانڈ کی کہ ڈیڑھ لاکھ روپے پہلے اور باقی رقم آرڈر کے بعد دینا ہوگی میں نے الزام علیہ کو ڈیڑھ لاکھ روپے روبرو گواہان ارشاد، عمردارز وغیرہ رقم اور اپنی اسناد دے دیں جس پر الزام علیہ نے کہا کہ ایک ماہ کے بعد آرڈر ہو جائیں گے جب ایک ماہ گزر گیا تو سائل نے

مذکورہ سے آرڈر کا پوچھا جو کہ ٹال مٹول کرنے لگا اور ٹائم مانگتا رہا ایک سال گزر گیا مگر مذکورہ نے نا تو نوکری لگوائی نا ہی پیسے دیئے جس پر مدعی کی درخواست پر اینٹی کرپشن خانیوال میں ملزم کے خلاف مورخہ 11/18 درج رجسٹر ہوا ملزم فرار ہو گیا ملزم کے خلاف جج اینٹی

کرپشن ملتان جوڈیشل ایکشن منظور کیا۔ سرکل آفیسر خانیوال عمران خورشید نے اپنی ٹیم کے ہمراہ سر توڑ کوششوں سے اپنے ذرائع کو پرؤے لاتے ہوئے 2 سال سے مفرور ملزم اشتہاری طارق عمران کو گرفتار کر لیا اور ملزم کو تھانہ اینٹی کرپشن حوالات بند کر دیا جیسے آئندہ باضابطہ عدالت کے روبرو پیش کیا جائے گا۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں