ملک اور قوم کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے متحد ہوکر آگے بڑھنا ضروری ہے,پارلیمانی سیکرٹری وجیہہ اکرم 100

ملک اور قوم کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے متحد ہوکر آگے بڑھنا ضروری ہے,پارلیمانی سیکرٹری وجیہہ اکرم

ملک اور قوم کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے متحد ہوکر آگے بڑھنا ضروری ہے,پارلیمانی سیکرٹری وجیہہ اکرم

اسلا م آباد( بیورو رپورٹ) پارلیمانی سیکرٹری وجیہہ اکرم نے کہا ہے کہ ملک اور قوم کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے متحد ہوکر آگے بڑھنا ضروری ہے‘ مشکل حالات میں حکومت نے متوازن بجٹ دیا ہے۔ منگل کو قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال کے بجٹ پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے

پارلیمانی سیکرٹری وجیہہ اکرم نے کہا کہ مناسب اور متوازن بجٹ پر وہ حفیظ شیخ اور حماد اظہر کو مبارکباد پیش کرتی ہیں۔ ہم نے وزیراعظم کی قیادت پر اعتماد کرکے آگے بڑھنا ہے۔ وزیراعظم نے حالات کے مطابق ایک لیڈر کا کردار ادا کرتے ہوئے مشکل فیصلے کئے ہیں۔ جو لوگ وباءکے خلاف لڑ رہے ہیں

انہیں مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ وبا کے خلاف جہاں صحت عامہ کے کارکنوں نے کام کیا ہے وہاں پر محکمہ تعلیم کے ملازمین اور اساتذہ نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔ وفاقی وزارت تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت کے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے اقدامات قابل تعریف ہیں۔ انہوں نے کہا

کہ وزارت نے فاصلاتی تعلیم کے حوالے سے جامع اقدامات کئے ہیں۔ قومیں چیلنجوں سے نمٹ کر آگے بڑھتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے متحد ہو کر آگے بڑھنا ہے۔ مودی کی فاشسٹ حکومت کے خلاف ہمارا اتحاد اہم ہے۔ مظلوموں اور کشمیری نوجوانوں کی نظریں ہم پر لگی ہیں۔

افغانستان میں بھارت کے کردار کے خاتمے پر وزارت خارجہ‘ ہمارے سیکیورٹی ادارے اور حکومت تعریف کی مستحق ہیں۔ بھارت پاکستان کو اکیلا کرنا چاہتا تھا تاہم اب ورہ چین اور نیپال سے مار کھا رہا ہے۔ زخموں پر مرہم رکھنا‘ مسائل کا حل اور لوگوں کو ریاست سے جوڑے رکھنا

سیاسی لوگوں کی ذمہ داری ہے۔ ہمیں قوم کو انگیج کرکے آگے بڑھنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی پر پرمغز گفتگو ہونی چاہیے۔ انہوں نے شکرگڑھ میں سڑکوں‘ سیوریج‘ پاسپورٹ ‘ نادرا کے دفاتر اور ٹرانسپورٹ کے مسائل اور نارروال سے شکرگڑھ تک ریلوے کی بحالی کا مطالبہ کیا




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں