بھارت،پاکستان میں دہشتگردی کوہوادے رہا ہےدفترخارجہ 93

بھارت،پاکستان میں دہشتگردی کوہوادے رہا ہےدفترخارجہ

بھارت،پاکستان میں دہشتگردی کوہوادے رہا ہےدفترخارجہ

اسلا م آباد( فائزہ شاہ کاظمی سے)دفترخارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے کہا ہے کہ بھارت نے بے گناہ لوگوں کو مارنے کےلئے دہشت گروپوں کو تربیت، مالی اورمادی امداد کی فراہمی کے ذریعے پاکستان میں دہشت گردی کو ہوا دی ہے۔ آج اسلام آباد میں صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے

انہوں نے کہا کہ بھارت ہمارے ہمسایہ ملک میں طویل تنازعہ کا فائدہ اٹھارہا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کی پابندیوں کی فہرست کے تحت گزشتہ برس چار بھارتی شہریوں کونامزد کیا تھا کیونکہ وہ پاکستان میں تحریک طالبان پاکستان، جماعت الاحرارسمیت دہشتگرد گروپوں کی

مالی، تکنیکی اور مادی امداد کی فراہمی کے ذریعے دہشت گردوں کو منظم کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں مایوسی ہوئی کہ Venumadhav Dongara کو دہشتگرد کے طور پر نامزد کرنے کی پاکستان کی تجویز پراعتراض کیا گیا۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں