96

پاکستانی ہائی کمیشن کےخلاف بھارتی الزامات بے بنیاد ہیں وزیرخارجہ

پاکستانی ہائی کمیشن کےخلاف بھارتی الزامات بے بنیاد ہیں وزیرخارجہ

اسلا م آباد( فائزہ شاہ کاظمی سے)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ نئی دہلی میں پاکستانی سفارتکاروں کےساتھ بھارتی رویہ ویانا کنونشن کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔ ایک بیان میں انہوں نےکہا کہ پاکستانی ہائی کمیشن کےخلاف بھارتی الزامات بے بنیاد ہیں۔وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت نے نئی دہلی میں پاکستان کے ہائی کمیشن کے عملے میں پچاس فیصد کمی کا کہا

اورپاکستان نےجواب میں بھارت کو پاکستان میں اپنے عملے میں پچاس فیصد کمی کا کہا ہے۔انہوں نے کہاکہ اگر پاکستانی عملہ واپس آتا ہے تو بھارتی عملہ بھی اپنے وطن واپس جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارتی الزامات پرخاموش نہیں رہے گا اور ان کا بھرپور جواب دے گا۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ بھارت پاکستان میں جعلی کارروائی کرنے کابہانہ تلاش کررہاہے۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں