حکومت سی ڈی کو تقسیم کرنے کا مت سوچے 16ہزار ملازمین کے مستقبل کو تاریک نہیں ہونے دیں گے عزت کمال پاشا 99

حکومت سی ڈی کو تقسیم کرنے کا مت سوچے 16ہزار ملازمین کے مستقبل کو تاریک نہیں ہونے دیں گے عزت کمال پاشا

حکومت سی ڈی کو تقسیم کرنے کا مت سوچے 16ہزار ملازمین کے مستقبل کو تاریک نہیں ہونے دیں گے عزت کمال پاشا

اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی سے) وزیراعظم پاکستان جناب عمران خان صاحب آپ نے اداروں کو مضبوط کرنے کا وعدہ کیا اور سرکاری ملازمین نے اسی بنا پر آپ کو ووٹ دیا لیکن اس طرح اداروں کو ختم کرنے سے ملازمین کے ساتھ ساتھ ان کے خاندان بھی ختم ہو جائیں گے اگر سی ڈی اے کے آرڈیننس میں ردو بدل کیا گیا

اور ادارے کو ختم کرنے کی سازش کی گئی اور 16ہزار ملازمین کے مستقبل کو داؤ پے لگانے کی کوشش کی گئی تو پاشا گروپ سیسہ پلائی دیوار کی طرح ملازمین کے مستقبل اور ادارے کی بقاء کیلئے خون کے آخری قطرے تک مزاحمت کرے گا اور اس کی تمام تر ذمہ داری وفاقی دارالحکومت پر ہو گی

پاشا گروپ جو کہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا حصہ ہے ہر پلیٹ فارم پر سی ڈی اے کی بقاء کی جنگ لڑے گا حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کے سی ڈی اے کے دارالحکومت اسلام آباد کو بنانے والا ادارہ ہے

اسے تقسیم یا ختم کرنا اسلام آباد کو ختم کرنے کے مترادف ہے اس لئے سی ڈی اے کے آرڈیننس اور وجود کو نہ چھیڑا جائے ان خیالات کا اظہار سی ڈی اے ایمپلائز یونین پاشا گروپ کے جنرل سیکرٹری عزت کمال پاشا صاحب نے پاشا گروپ کے ہنگامی اجلاس کے بعد کیا




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں