97

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد, آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت تمام صوبوں میں 528 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاون نافذ

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد, آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت تمام صوبوں میں 528 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاون نافذ

اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی سے ) ٹیسٹ، ٹریک اینڈ کورنٹین( ٹی ٹی کیو) حکمت عملی کی بنیاد پر پورے پاکستان میں مختلف علاقوں میں لاک ڈاو¿ن کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد, آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت تمام صوبوں میں 528 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاون نافذکئے گئے ہیں۔ سمارٹ لاک ڈاون والے علاقوں کی آبادی 9626702 ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کے مطابق پنجاب کی 1948315 آبادی پر 132،سندھ میں4951000 آبادی پر68، خیبر پختونخوا کی 792473 آبادی پر262، آزاد کشمیرکی 1611221 آبادی پر32، اسلام آبادکی 170000 آبادی پر14 اورگلگت بلتستان کی 153693 آبادی پر21 لاک ڈاﺅن کئے گئے ہیں




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں