99

ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی دورہ عبدالحکیم کے دوران جسمانی طور پر معذور بچے احمد انیس سے بھی ملے

ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر  عباس شیرازی دورہ عبدالحکیم کے دوران جسمانی طور پر معذور بچے احمد انیس سے بھی ملے

خانیوال (سعید بھٹی سے) ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی دورہ عبدالحکیم کے دوران جسمانی طور پر معذور بچے احمد انیس سے بھی ملےاور معذوری کے باوجود میٹرک پاس کرنے پر اسے نہ صرف شاباش دی بلکہ نقد انعام دے کر اس کی حوصلہ افزائی کی- ڈپٹی کمشنر احمد انیس کے

فرسٹ ائیر میں داخلہ کے لیے پنجاب کالج بھی گئے اور اسے کالج میں مفت تعلیم کی یقین دہانی بھی کرائی اور کالج انتظامیہ کو جمع شدہ فیس واپس کرنے کی ہدایت کی ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ احمد انیس صلاحیتوں میں عام نوجوانوں سے کسی بھی طرح کم نہیں تھوڑی سی توجہ دے کر اسے معاشرے کا کارآمد فرد بنایا جا سکتا ہے۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں