106

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے عبدالحکیم کے مسائل حل کرنے کیلئے عملی اقدامات کا آغاز کردیا

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے عبدالحکیم کے مسائل حل کرنے کیلئے عملی اقدامات کا آغاز کردیا

خانیوال (سعید احمد بھٹی سے) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے عبدالحکیم کے مسائل حل کرنے کیلئے عملی اقدامات کا آغاز کردیا – اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے عبدالحکیم شہر کاطوفانی دورہ کیا- دورہ کے دوران انہوں نے میونسپل سروسز پرگرام کے تحت جاری

سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے کام اور گرلز ہائیر سیکنڈری سکول میں 4 کروڑ روپے کی لاگت سے ملٹی پرپز ہال کا تعمیراتی کام کا جائزہ لیا- انہوں نے اسپیشل ایجوکیشن سکول کے دورہ پر نئے فرنیچر کا معائنہ کیا اور یقین دہانی کرائی کہ بچوں کے لئے نئی بس بھی جلد سکول پہنچ جائیگی

-اسسٹنٹ کمشنر غلام مصطفی ، ڈی ڈی ڈویلپمنٹ شاہد رحمن ، ای اے ڈی اے آصف رضا چیف آفیسر محمد حسین بنگش و دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے – ڈپٹی کمشنر نے ٹائون کمیٹی میں افسران سے میٹنگ بھی کی – اس موقع پر چیف افسر ٹائون کمیٹی محمد حسین بنگش نے ٹائون کمیٹی کے

وسائل اور افرادی قوت بارے بریفنگ دی – ڈپٹی کمشنر نے تاجروں و شہریوں کے مسائل بھی سنے- اسسٹنٹ کمشنر غلام مصطفی کو ہفتہ میں ایک دن عبدالحکیم بیٹھ کر اہل علاقہ کے ٹائون کمیٹی و محکموں سے متعلقہ مسائل سن کر حل کرنے کی ہدایت کی – انہوں نے شہر کی ٹوٹی سڑکوں کی

مرمت، گٹروں کے ڈھکن بدلنے ، ٹریفک اور تجاوزات کے خاتمہ کا حکم بھی دیا – اور ٹائون کمیٹی کو صفائی آپریشن کیلئے 4 لوڈر رکشہ بھی دیئے دئیے- دورہ کے دوران ڈپٹی کمشنر سے ٹائیگرز فورس کے رضاکاروں نے بھی ملاقات کی -انہوں نے آر ایچ سی میں طبی سہولیات کا بھی جائزہ لیا

اور ادویات کا سٹاک، ڈاکٹروں و عملہ کی حاضری، صفائی کی صورتحال چیک کی مریضوں اور ان کے لواحقین سے طبی سہولیات اور ڈاکٹروں سے حفاظتی کٹس بارے دریافت کیا- شہر کے دورہ کے دوران ڈپٹی کمشنر نے مخیر حضرات کے تعاون سے شہریوں میں ماسکس بھی تقسیم کیئے

– ڈپٹی کمشنر سلاٹر ہائوس بھی گئے اور وہاں صفائی کرانے کا حکم دیا انہوں نے مارکیٹ کمیٹی میں واٹر فلٹریشن پلانٹ چیک کیا- دورہ کے دوران ڈپٹی کمشنر جسمانی معذور بچے احمد سے بھی ملے اور پنجاب کالج میں داخلہ دلانے کیلئے خود کالج گئے اور بچے کو مفت تعلیم دلانے کا اعلان کیا

اور نقد انعام دیا – ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عبدالحکیم سے مسائل سے آگاہ ہوں مسائل کے حل کیلئے افسران کو ہدایات دیدی ہیں کہ ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ وقت کے

اندر مکمل کیا جائے- انہوں نے کہا کہ سپیشل ایجوکیشن سکول عبدالحکیم کیلئے جگہ اور بس بھی جلد فراہم کی جائیگی- انہوں اسسٹنٹ کمشنر کو ہدایت کی یہ عبدالحکیم میں سبزی منڈی کے قیام کے لئے بائی پاس موزوں جگہ کی نشاندہی کی جائے –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں