ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے بنیادی مرکز صحت رحیم شاہ جہانیاں کا اچانک دورہ 146

ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے بنیادی مرکز صحت رحیم شاہ جہانیاں کا اچانک دورہ

ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے بنیادی مرکز صحت رحیم شاہ جہانیاں کا اچانک دورہ

خانیوال (سعید بھٹی سے) ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے بنیادی مرکز صحت رحیم شاہ جہانیاں کا اچانک دورہ کیا دورہ کے دوران انہوں نے ہسپتال میں ڈاکٹروں و عملہ کی حاضری، صفائی کی صورتحال ،ادویات کا اسٹاک اور ان پر درج ایکسپائری ڈیٹ چیک کی ڈپٹی کمشنر نے مریضوں اور ان کے لواحقین سے ڈاکٹروں کے رویہ اور ہسپتال میں سروس ڈیلیوری بارے بھی دریافت کیا-

انہوں نے انچارج کو ہدایت کی کہ دستیاب وسائل کے مطابق مریضوں کو بہترین طبی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے علاج معالجہ کے حوالہ سے کسی قسم کی غفلت بارے شکایت ملی تو ذمہ دار کو نہیں چھوڑا جائے گا- مزید برآں ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت کے افسران کو سرکاری ہسپتالوں کے اچانک دوروں کا بھی عندیہ دے دیا۔۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں