تمام رجسٹرڈ ٹائیگرز کو آن بورڈ رکھنے کے لیے مربوط حکمت عملی تیار کی جائے تاکہ اس فورس سے مزید بہتر انداز میں کام لیا جا سکے ،ڈپٹی کمشنر 97

تمام رجسٹرڈ ٹائیگرز کو آن بورڈ رکھنے کے لیے مربوط حکمت عملی تیار کی جائے تاکہ اس فورس سے مزید بہتر انداز میں کام لیا جا سکے ،ڈپٹی کمشنر

تمام رجسٹرڈ ٹائیگرز کو آن بورڈ رکھنے کے لیے مربوط حکمت عملی تیار کی جائے تاکہ اس فورس سے مزید بہتر انداز میں کام لیا جا سکے ،ڈپٹی کمشنر

خانیوال (سعید بھٹی سے) ڈپٹی کمشنرآغا ظہیر عباس شیرازی نے کہا ہے کہ وزیراعظم کورونا ٹائیگرز فورس ضلعی سطح پر حکومت کی طرف سے موصول ہونے والی ہدایات کے مطابق فرائض سرانجام دے رہی ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام رجسٹرڈ ٹائیگرز کو آن بورڈ رکھنے کے لیے مربوط حکمت عملی تیار کی جائے تاکہ اس فورس سے مزید بہتر انداز میں کام لیا جا سکے

۔انہوں نے یہ بات ٹائیگر فورس کے حوالہ سے ڈسٹرکٹ سٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی – اجلاس میں اے ڈی سی جی محمد اختر منڈھیرا ،چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز شبیر احمد ڈوگر ،ذیشان ندیم ،بابر سلیمان چیمہ ،غلام مصطفی ،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ماریہ ممتاز

پی ٹی آئی کے ڈویژنل نائب صدر سید مصدق شاہ ،ضلعی صدر پی ٹی آئی مہر عمران پرویز دھول ،مسعود احمد چوہان ،ممبران شہباز احمد سیال محمد فیاض للیرا ودیگر نے شرکت کی ۔اجلاس میں کورونا ٹائیگر فورس کو مزید مؤثر طریقہ سے فنکشنل کرنے کے لیے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا

جب کہ یونین کونسلز کی سطح پر ٹائیگر کیپٹن بنانے کی تجویز پر بھی غور کیا گیا- ڈپٹی کمشنر نے تمام رجسٹرڈ ٹائیگرز کی خدمات سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کرنے کی ہدایت کی انہوں نے کہا کہ ٹائیگرز فورس میں رجسٹریشن کرانے والے ڈاکٹرز سے ہیلتھ فیسلٹیز میں خدمات لی جائیں-

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر و دیگر اراکین نے ٹائیگر فورس کے ذمہ لگائے ڈیوٹیوں میں انکی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا گیا-اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے ضلعی صدر مہر عمران پرویز دھول ،سید مصدق شاہ نے کہا ہے وزیر اعظم کی طرف سے ٹائیگرز فورس کا قیام انقلابی قدم ہے

– ٹائیگر فورس کے رضاکار پوری ذمہ داری سے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تفویض کردہ ذمہ داریاں ادا کرنے میں مصروف عمل ہیں۔اجلاس میں بتایا گیاکہ تمام رجسٹرڈ رضاکاروں کی خدمات سے زیادہ سے زیادہ استفادہ حاصل کرنے لئے اُن کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں