پنجاب میونسپل سروسز پروگرام کے تحت کبیروالا شہر میں جاری مختلف ترقیاتی و تعمیراتی سکیمز کا دودہ 107

پنجاب میونسپل سروسز پروگرام کے تحت کبیروالا شہر میں جاری مختلف ترقیاتی و تعمیراتی سکیمز کا دودہ

پنجاب میونسپل سروسز پروگرام کے تحت کبیروالا شہر میں جاری مختلف ترقیاتی و تعمیراتی سکیمز کا دودہ

کبیروالا (سعید بھٹی سے) پنجاب میونسپل سروسز پروگرام کے تحت چیف آفیسر میونسپل کمیٹی قاسم شکیل کے ہمراہ مختلف زیر تکمیل ترقیاتی و تعمیراتی منصوبوں کے مقامات کا دورہ کرکے شفافیت کو چیک کیا اس کے علاوہ شہر کی خوبصورتی کے لئے مختلف مقامات کا جائزہ لیا، سٹریٹس لائٹس کو فوری طور پر بحال کیا جائے۔خراب لائٹس کو تبدیل کرکے ان کو فنگشنل کیا جائے

۔ شہر کی صفائی کے حوالے سے چیف آفیسر کو ہدایت کی کہ صفائی پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائے گا روزانہ کی بنیاد پر صفائی کی جائے بعد ازاں میونسپل کمیٹی کے عملہ سے میٹنگ کی۔ میونسپل کمیٹی کے عملہ نے شہر میں جاری سکیمز پر مکمل بریف کیا۔ سٹاف کو پنجاب میونسپل سروسز کے پروگرام کے تحت کام کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی عملہ کو تاکید کی

کہ میونسپل کمیٹی کی دکانوں اور دیگر عمارات کا کرایہ ودیگر واجبات کو جلد از جلد کلیئر کیا جائے اور کرایہ وصولی کو مزید تیز کیا جائے چیف آفیسر کو ہدایت کی کہ زیر تکمیل منصوبہ جات میں اچھا مٹیریل استعمال کیا جائے۔ کام کے معیار میں کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ چیف آفیسر کو ہدایت کی کہ ذمہ داری سے کام کی نگرانی کریں۔تمام ٹھیکہ داران کو ہدایت کی کہ کام کی رفتار کو مزید تیز کریں

اور کام کو جلد سے جلد مکمل کریں تاکہ عوام کو درپیش مشکلات کا ازالہ ہوسکے. میونسپل کمیٹی کے چیف آفیسر کو باقاعدگی سے وزٹس کرکے تعمیراتی معیار اور رفتار کی پراگریس پیش کرنے کی تاکید کی ترقیاتی کاموں میں سست روی اور غیر ذمہ داری کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں