صوبائی وزیر لائیو سٹاک ڈیری ڈویلپمنٹ سردار حسنین بہادر خان دریشک کا کبیروالا منڈی مویشیاں کا دورہ 155

صوبائی وزیر لائیو سٹاک ڈیری ڈویلپمنٹ سردار حسنین بہادر خان دریشک کا کبیروالا منڈی مویشیاں کا دورہ

صوبائی وزیر لائیو سٹاک ڈیری ڈویلپمنٹ سردار حسنین بہادر خان دریشک کا کبیروالا منڈی مویشیاں کا دورہ

خانیوال/کبیروالا (سعید بھٹی سے) صوبائی وزیر لائیو سٹاک ڈیری ڈویلپمنٹ سردار حسنین بہادر خان دریشک کا کبیروالا منڈی مویشیاں کا دورہ کیا اور صوبائی وزیر سردار حسنین بہادر خان دریشک نے منڈی مویشیاں کے انتظامات چیک کیئے اور موقع پر ھدایات جاری کیں۔ مویشی منڈی میں دی جانے والی سہولیات کا جِائزہ لیا تمام کاؤنٹرز برائے ریسکیو 1122، لائیو سٹاک، کاؤنٹر برائے طبی امداد اور ٹائیگر فورس کا کاؤنٹر چیک کیا۔ اور سٹاف کی حاضری چیک کی گی

بیوپاریوں اور خریداروں سے بھی گفتگو کی اور ان کو درپیش مسائل دریافت کے انہوں نے ٹائیگر فورس کو ہدایت کی کہ حکومت کی طرف سے جاری ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں بغیر ماسک کسی کو منڈی میں نہ آنے دیں ہینڈ سینی ٹائزر کے استعمال کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت بھی کی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا

کہ کورونا وائرس کی وجہ سے منڈی میں تمام ایس او پیز پر عملدرآمد کروایا جارہا ہے اور منڈی میں کیے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ ٹائیگرز فورس کے جوان انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کررہے ہیں اور حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے میں انتظامیہ کا مکمل ساتھ دے رہے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں