یکم ستمبرسے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےکاامکان 181

یکم ستمبرسے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےکاامکان

یکم ستمبرسے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےکاامکان

لاہور(بیورورپورٹ) حکومت ایک با ر پھر پٹرول بم گرانے کو تیار،یکم ستمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کاامکان۔پٹرول 7روپےا ورڈیزل 8روپے فی لٹر مہنگا کرنے کی تجویز پیش کی گئی ۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ 30روپے فی لٹرپٹرولیم لیوی کی بنیاد پر تجویز کیا گیاہے ۔اوگرانے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی ۔

مٹی کے تیل اورلائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں بھی اضافے کی سفارش کر دی گئی ۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ کرے گی۔ واضح رہے کہ اس وقت عوام سے پٹرول پر 26روپے 70پیسے اور ڈیزل پر 25روپے 73پیسے فی لٹر پٹرولیم لیوی وصول کی جا رہی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں