مودی سرکار کا ظلم و استبداد فسطائیت کی حدود پار کر چکا ہے، فیاض چوہان
لاہور(بیورورپورٹ)وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کہتے ہیں مودی سرکار کا ظلم و استبداد فسطائیت کی حدود پار کر چکا ہے۔
صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں محرم کے جلوسوں اور عزاداروں پر آنسو گیس، پلیٹ گنز کا استعمال قابل مذمت ہے۔ بھارتی ریاستی دہشت گردی عالمی طاقتوں کو منہ چڑارہی ہے۔ مذہبی آزادی کسی بھی ملک میں رہنے والوں کا بنیادی حق ہے۔ افسوس کہ مقبوضہ کشمیر کے مسلمان اپنی روز مرہ مذہبی رسومات ادا کرنے سے بھی محروم ہو گئے۔
فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ مقبوضہ وادی کے غیور باسی حسینیت کا پرچم اٹھاۓ گزشتہ کئی عشروں سے ایک جابر ریاست کے خلاف برسرِ پیکار ہیں۔ نام نہاد سیکولر مودی سرکار طاقت کے استعمال سے آزادی کے نعروں کا گلا نہیں گھونٹ سکتی۔