وزیراعلیٰ پنجاب نے جنوبی پنجاب میں 12 سیکرٹریز تعینات کرنے کی منظوری دیدی 123

وزیراعلیٰ پنجاب نے جنوبی پنجاب میں 12 سیکرٹریز تعینات کرنے کی منظوری دیدی

وزیراعلیٰ پنجاب نے جنوبی پنجاب میں 12 سیکرٹریز تعینات کرنے کی منظوری دیدی

لاہور(بیورورپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے جنوبی پنجاب میں 12 سیکرٹریز تعینات کرنے کی منظوری دیدی، محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کو نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم بھی دے دیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا بڑا اقدام، جنوبی پنجاب میں سیکرٹری سروسز، سیکرٹری وائلڈ لائف، سیکرٹری آبپاشی تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔

سیکرٹری انرجی ، سیکرٹری مواصلات ، سیکرٹری سپورٹس کی بھی جنوبی پنجاب میں تقرری کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ الگ سیکرٹریز تعینات کرنے سے مسائل عوام کی دہلیز پر حل ہوں گے، تعینات ہونیوالے سیکرٹریزجنوبی پنجاب میں بیٹھیں گے۔ مذکورہ افسران مکمل اختیارات کے ساتھ فرائض انجام دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں