واقعہ کربلا باطل کیخلاف کھڑے ہونے کا پیغام :فنکار 133

واقعہ کربلا باطل کیخلاف کھڑے ہونے کا پیغام :فنکار

واقعہ کربلا باطل کیخلاف کھڑے ہونے کا پیغام :فنکار

(ویب ڈیسک)شوبز سے وابستہ فنکاروں نے کہا ہے کہ واقعہ کربلا حق و باطل کے درمیان معرکہ تھا جس میں حضرت امام حسین ؓ اور ان کے جانثاروں نے اسلام کی بقا اور سربلندی کیلئے لازوال قربانیاں دیں ،واقعہ کربلا برداشت،رواداری اور تحمل جیسے آفاقی اصولوں کو اپنانے اور باطل کے خلاف کھڑے ہونے کا پیغام ہے ۔

اداکا ر قوی خان ،جاوید شیخ ، غلام محی الدین ، ندیم بیگ ،افتخارٹھاکر، معمر رانا، گلوکار عارف لوہار،اداکارہ شاہدہ منی ، روبی انعم اورگلوکارہ سائرہ نسیم نے یوم عاشور کے موقع پر اپنے بیانات میں کہا کہ میدان کربلا میں حضرت امام حسین ؓ او ر ان کے رفقا کی عظیم قربانی ہمارے لئے مشعل راہ ہے ،شہدا کربلا کی قربانی سے مصائب و مشکلات میں گھبرانے کی بجائے ان کا بہادری سے مقابلہ کرنے کا سبق ملتا ہے ۔شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ ہے کہ اسلامی تعلیمات اور حضرت امام حسین ؓ کے افکار پر عمل کیاجائے ۔انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسین ؓنے درس دیا کہ سچائی، حق اور اصول پر سمجھوتہ نہ کرو ، حضرت امام حسین ؒکی شہادت رہتی دنیا تک حق و سچ اور انصاف کا مینار نور ہے جس سے ہمیں بہت کچھ سیکھنا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں