پاکستان کو مسلسل سازشوں کے ذریعے عدم استحکام کی طرف لے جانے کی کوشش ہو رہی ہیں، نور الحق قادری 136

پاکستان کو مسلسل سازشوں کے ذریعے عدم استحکام کی طرف لے جانے کی کوشش ہو رہی ہیں، نور الحق قادری

پاکستان کو مسلسل سازشوں کے ذریعے عدم استحکام کی طرف لے جانے کی کوشش ہو رہی ہیں، نور الحق قادری

اسلام آباد(بیورورپورٹ )وفاقی وزیر مذہبی و اقلیتی امور نور الحق قادری نے کہا ہے کہ پاکستان کو مسلسل سازشوں کے ذریعے عدم استحکام کی طرف لے جانے کی کوشش ہو رہی ہیں‘ یہ کوششیں ناکامی سے دوچار ہوں گی۔ بدھ کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے نور الحق قادری نے کہا کہ پشاور میں جو افسوسناک واقعہ ہوا ہے ایک لمبے عرصے اور وقفے کے بعد دھماکہ چشم کشا ہے اور اس پر بھرپور توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

حکومت کے ساتھ قومی اور مذہبی قیادت کو بھی توجہ دینا چاہیے۔ 12 طلباءحدیث کے درس کے لئے بیٹھے تھے اور انہیں لہولہان کردیا گیا۔ اگر اس موقع پر بھی سیاست کی گئی تو یہ سنجیدہ اقدام نہیں ہے۔ پاکستان کو مسلسل سازشوں کے ذریعے عدم استحکام کی طرف لے جایا جارہا ہے۔

آرمی چیف اور عسکری قیادت کو نشانہ بنانا اور پشاور دھماکہ ایک سلسلہ کی کڑی ہے۔ قوم نے پہلے بھی مقابلہ کیا تھا اور کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی قیادت کو سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ عبدالاکبر چترالی کی بات سے اتفاق کرتا ہوں کہ ہم اگر کام کے لئے الاونس لیتے ہیں اور وہ کام نہیں کرتے تو یہ الاونسز ہمارے لئے حرام ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں