68

گلگت بلتستان کے عوام کو پولنگ کا عمل پرامن انداز میں خوش اسلوبی سے مکمل ہونے پر مبارکباد، میڈیااور غیورعوام نے اپوزیشن کے متوقع دھاندلی بیانیے کو زمین بوس کر دیا ،سینیٹر شبلی فرازکا ٹویٹ

گلگت بلتستان کے عوام کو پولنگ کا عمل پرامن انداز میں خوش اسلوبی سے مکمل ہونے پر مبارکباد، میڈیااور غیورعوام نے اپوزیشن کے متوقع دھاندلی بیانیے کو زمین بوس کر دیا ،سینیٹر شبلی فرازکا ٹویٹ

اسلام آباد( بیورو چیف)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے گلگت بلتستان کے عوام کو پولنگ کا عمل پرامن انداز میں خوش اسلوبی سے مکمل ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیااور گلگت بلتستان کے غیورعوام نے اپوزیشن کے متوقع دھاندلی بیانیے کو زمین بوس کر دیا ہے۔ اتوار کو پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد اپنے ایک ٹویٹ میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ انتخابی عمل میں بزرگوں اور خواتین سمیت عوام کی بھرپور شرکت اور شفافیت میڈیا نے اپنے کیمروں کی آنکھ سے دکھائی ہے۔ سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ میڈیااور گلگت بلتستان کے غیورعوام نے اپوزیشن کے متوقع دھاندلی بیانیے کو زمین بوس کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں