85

جی بی الیکشن کے نتائج کسی صورت قبول نہیں کرینگے ،مہرین رزاق بھٹو

جی بی الیکشن کے نتائج کسی صورت قبول نہیں کرینگے ،مہرین رزاق بھٹو

ٹھٹھہ(امین فاروقی )پاکستان پیپلز پارٹی کی رُکن قومی اسمبلی و لیڈیز ونگ سندھ کی جنرل سیکریڑی ڈاکٹر مہرین رزاق بھٹو نے کہا ہے کہ جی بی الیکشن کے نتائج کسی صورت قبول نہیں کرینگے گلگت بلتستان کے عوام کے ووٹوں پر ڈاکہ ڈالا گیا ہے پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرادری کی قیادت میں جی بی میں کٹھ پتلی سلیکٹڈ حکومت مسلط نہیں ہونے دینگے گلگت بلتستان کے ووٹوں پر ڈاکہ ڈالنے والوں کے خلاف بھرپور مزاحمت کریں گے

پی ٹی آئی کی نالائق حکومت کا مزید چلانا ملک کے مفاد کے لیے خطرہ ہے عوام کو مہنگائی, بیروزگاری اور غربت کی چکی میں پیسنے والی عوام دشمن حکومت کے گھر جانے کا وقت آچکا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا،ڈاکٹر مہرین رزاق بھٹو نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک الائنس پاکستان کے عوام کا مقدمہ لڑرہا ہے حکومت پی ڈی ایم کے جلسوں سے گبھراہی ہوئی ہے پی ڈی ایم ہر مکتبہ فکر اور شعبہ ہائے زندگی کی آواز ہے

اس تحریک کو تمام تر سازشوں کے باوجود کامیاب کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ نالائق حکومت نے سیاسی انتشار پیدا کرکے جمہوریت اور معاشی جمہوریت پر حملہ کیا ہے اس نااہل ٹولے نے عوام سے جینے کا حق تک چھین لیا گیا جب تک اس حکومت کا خاتمہ نہیں ہوگا تب تک ملک کے حالات بہتر نہیں ہوں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں