پمپئوکی طالبان اور افغان حکومت کے نمائندوں سے ملاقات 85

پمپئوکی طالبان اور افغان حکومت کے نمائندوں سے ملاقات

پمپئوکی طالبان اور افغان حکومت کے نمائندوں سے ملاقات

امریکی وزير خارجہ مائیک پمپئو نےقطر کے دارالحکومت دوحہ میں طالبان دہشت گردوں اور افغان حکومت کے نمائندوں سے علیحدہ علیحدہ ملاقات اور گفتگو کی۔

یورو نیوز کے مطابق امریکی وزير خارجہ مائیک پمپئو نےقطر کے دارالحکومت  دوحہ میں طالبان دہشت گردوں اور افغان حکومت  کے نمائندوں سے علیحدہ علیحدہ ملاقات اور گفتگو کی۔
اطلاعات کے مطابق قطر میں امریکہ کی سرپرستی میں طالبان اور افغان حکومت کے درمیان ہونے والے معاہدے میں عدم پیشرفت اور افغان میں تشدد اور دہشت گردانہ کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ امریکہ اور طالبان کے درمیان ہونے والے معاہدے کی بنا پر امریکہ 2021 تک اپنی فوج کو افغانستان سے مکمل طور پر خارج کرنے کا پابند ہے۔

ذرائع کے مطابق افغانستان میں ہونے والی دہشت گردی کے پیچھے امریکہ کا ہاتھ ہے۔ طالبان دہشت گردوں کی داغ بیل امریکہ اور سعودی عرب نے مل کر ڈالی تھی اور اس میں انھیں پاکستان کا تعاون بھی حاصل تھا ، پاکستان بھی اب افغانستان میں قیام امن کے سلسلے میں تلاش و کوشش کررہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں