پولیس اور عوام میں دوریاں ختم کرنے کے لئے بھی خدمت مرکز ایک بہترین سنگ میل ثابت ہورہا ہےڈی پی او
ڈیرہ غازیخان(فخرالزمان لکھیسر ) ڈی پی او عمر سعید ملک کا پولیس خدمت سنٹر تونسہ کا دورہ، پولیس اور عوام میں دوریاں ختم کرنے کے لئے پولیس خدمت مرکز ایک بہترین سنگ میل ثابت ہو رہا ہےتفصیلات کے مطابق ڈی پی او عمر سعید ملک نے تونسہ میں پولیس خدمت مرکز کا دورہ کیا۔ ڈی پی او نے کہا کہ کمیونٹی پولیسنگ کے کلچر کو فروغ دینے اور عوام الناس کی سہولیات کو مدنظر رکھتے ہوئے خدمت مرکز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے
کیونکہ پولیس خدمت مر کز پر عوام الناس کے لئے ایک ہی چھت کے نیچے بہت سی سہولیت میسر کی جا رہی ہیں جن میں سے ڈرائیونگ لائسنس،پولیس ویری فیکشن ،گاڑی کا تصدیقی سرٹیفکیٹ ،گمشدگی کاغذات ، اندراج گھریلو ملازمین و کرایہ داران ، کریکٹر سرٹیفکیٹ ، کاپی ایف آئی آر اور قانونی رہنمائی برائے تشددخواتین اور نقول کی فراہمی جیسی سہولیات عوام الناس کو فراہم کی جاتی ہیں اور خدمت مرکز کا مقصد عوام الناس کو مندرجہ بالا تمام سہولیات ایک ہی چھت کے نیچے فراہم کرنا ہے تاکہ تھانہ کے بار بار چکر لگائے بغیر آپ اپنی مطلوبہ دستاویزات با آسانی حاصل کرسکتے ہیں اور بذریعہ کورئیر سروس آپ کے ایڈریس پر ارسال کا جاتی ہیں ۔اس کے علاوہ ان کا مزید کہنا تھا کہ پولیس اور عوام میں دوریاں ختم کرنے کے لئے بھی خدمت مرکز ایک بہترین سنگ میل ثابت ہورہا ہےڈی پی او