مشیر وزیر اعلی پنجاب و چیئرمین پی ایچ اے محمد حنیف پتافی نے شہر کے مختلف مقامات کا دورہ 93

مشیر وزیر اعلی پنجاب و چیئرمین پی ایچ اے محمد حنیف پتافی نے شہر کے مختلف مقامات کا دورہ

مشیر وزیر اعلی پنجاب و چیئرمین پی ایچ اے محمد حنیف پتافی نے شہر کے مختلف مقامات کا دورہ

ڈیرہ غازیخان ( محمد فیض سے)مشیر وزیر اعلی پنجاب و چیئرمین پی ایچ اے محمد حنیف پتافی نے شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا. انہوں نے سٹی پارک، زیر تکمیل آسٹروٹرف ہاکی گراونڈ اور ریلوے روڈ پر فوڈ سٹریٹ کی مجوزہ جگہ کا معائنہ کیا. انہوں نے کہا کہ ڈی جی خان شہر کی وہ جگہ جہاں پورے شہر کی گندگی پھینکی جاتی تھی

اب صاف کر کے اس مقام کو فوڈ سٹریٹ پوائنٹ بنایا جارہا ہے جہاں پی ایچ کی طرف سے پھولوں کی نمائش کا بھی اہتمام کیاجائیگا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی سہولت کے لیے سٹریٹ لائٹس اور بنچز بھی نصب کی جائیں گی. مشیر وزیر اعلیٰ نے سٹی پارک سمیت مختلف مقامات پر پی ایچ اے کی طرف سے پارکس کی خوبصورتی،گرین بیلٹس، لائٹس کا جائزہ لیا انہوں نے کہا کہ شہریوں کی تفریح کیلئے سٹی پارک کو مزید بہتر بنایا جارہا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں