لیاقت پور کا نواحی قصبہ اڈہ جندوپیر کمال دور جدید میں بھی بنیادی سہولیات سے محروم
لیاقت پور (سٹی رپورٹر) لیاقت پور کا نواحی قصبہ اڈہ جندوپیر کمال دور جدید میں بھی بنیادی سہولیات سے محروم تفصیل کے مطابق لیاقت پورکا نواحی علاقہ اڈا جندو پیر کمالتمام تر بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔علاقہ کی تمام تر رابطہ سڑکیں عرصہ دراز سےٹوٹ پھوٹ کا شکارہیں یہاں کے مکینوں کا زیادہ تر ذریعہ معاش کھیتی باڑی ہے جس سے انہیں اپنی زرعی اجناس مقامی منڈی تک لے جانے میں شدید دشواری کاسامنہ ہے جبکہ چنی گوٹھ اور لیاقت پور کے درمیان اڈاجندوپیرکمال میں گرلز اینڈ بوائز ہائی سکول نہ ہونے کی وجہ سے طلبا خاص کربچیوں کو پرائمری کےبعد
مجبورتعلیم چھوڑ کرگھر بیٹھنا پڑتاہےطلباءکو گرمیوں اور سردیوں میں دور دراز شہروں کا رخ کرنا پڑتا ہے۔ یہ علاقہ صحت جیسی بنیادی سہولیات سے بھی محروم ہے علاقہ میں ڈسپنسری نہ ہونے کی وجہ سے زیادہ تر لوگ لیاقت پور اوراحمدپور شرقیہ کا رخ کرتے ہیں۔ یہ علاقہ سیم زدہ ہونے کی وجہ سے اپنے پانی کی مٹھاس کھو چکا ہے جس سے علاقہ مکین آج تک یہ زہرآلود پانی پینےپر مجبور ہیں۔ سابقہ اور موجودہ حکمرانوں نے جندو پیر کمال کو صرف ووٹوں کی حد تک محدود رکھا۔۔ علاقہ مکینوں نے کئی مرتبہ اہل اقتدار کو اس سے آگاہ بھی کیا لیکن معاملہ جوں کا توں ہے۔علاقہ مکینوں نے احتجاج کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی سردار عثمان بزدار سے فوری نوٹس لیتے ہوئے بنیادی سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ