انجمن تاجران کے نام پر غیر تاجر جن کا تاجر برادری سے دور کا بھی واسطہ نہیں ہے 93

انجمن تاجران کے نام پر غیر تاجر جن کا تاجر برادری سے دور کا بھی واسطہ نہیں ہے

انجمن تاجران کے نام پر غیر تاجر جن کا تاجر برادری سے دور کا بھی واسطہ نہیں ہے

مری ( عمران ستی)انجمن تاجران کے نام پر غیر تاجر جن کا تاجر برادری سے دور کا بھی واسطہ نہیں ہے انجمن تاجران کے نام پر اپنے ذاتی محلات کھڑے کرتے رہے اور کسی تاجر کی دوکان کے باہر ایک بلب بھی نا جل سکا وہ آج کس منہ سے تاجر برادری کے تحفظ کا لولی پاپ دے رہے
ہیں انکے دور میں تاجر برادری کی اڈے میں بیسویں دکانیں مسمار کی گئی اس وقت یہ لوگ کہاں تھے کسی تاجر کو چبوترا (تھڑا) تعمیر کرنے کی اجازت نا دی گئی اور یہ خود دن کی روشنی اور رات کی تاریکی میں اپنے عالی شان محلات پابندی کے دنوں میں بعض نام نہاد سیاسی آقاؤں کی خوشامد کر کہ اپنی تعمیرات کرواتے رہے مری کا ہر تاجر باشعور ہے اور وہ ان کی اصلیت جان چکا ہے ان نام نہاد تاجروں کے رہنماؤں کو اب آئینی،قانونی و اخلاقی طور پر نا صرف ان کو آئینہ دکھایا جاۓ گا بلکہ ان کا محاسبہ کیا جائے گا یہ سب محاسبہ کے لیۓ تیار رہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں