سابقہ یُوسی بن تحصیل مری کی آخری سرحد پر واقع ایک وسیع و عریض علاقے اور آبادی پر مشتمل 127

سابقہ یُوسی بن تحصیل مری کی آخری سرحد پر واقع ایک وسیع و عریض علاقے اور آبادی پر مشتمل

سابقہ یُوسی بن تحصیل مری کی آخری سرحد پر واقع ایک وسیع و عریض علاقے اور آبادی پر مشتمل

نیومری (عمران ستی) سابقہ یُوسی بن تحصیل مری کی آخری سرحد پر واقع ایک وسیع و عریض علاقے اور آبادی پر مشتمل ہے – اس علاقے کے مشہور قبائل میں کیٹھوال ، سادات ، ستّی اور دیگر قابل احترام لوگ شامل ہیں – بن کے مقام پر بیک وقت مری – کوٹلی ستیاں اور کرور سے سڑکیں آ کر ملتی ہیں تاہم اس کی اپنی کوئی پکی سڑک قابل ذکر نہیں – بن میں گورنمنٹ ہاہر سیکنڈری سکول ، فارسٹ ریسٹ ہاوُس ، بی ایچ یُو ، پوسٹ آفس اور ملحقہ علاقے کی جامع مسجد اور ہزاروں لوگوں پر مشتمل آبادی ہے اس بدنصیب اور لا وارث علاقے کے مرکز بن کی پسماندگی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے

کہ بن مرکز اور اسکی مقامی آبادی کے لیے آج بھی پانی جیسی سہولت میسر نہیں اور لوگ پانی چشموں سے یا تو سر پر اٹھا کر لاتے ہیں یا مخیر لوگ خرید کر کھروں میں ڈالتے ہیں اس بن مرکز اور اس کی ملحقہ بستیوں کی ، پاکستان بننے سے آج تک کی محرومی کے خاتمے کے لیے جنرل ضیا الحق کے دور میں ، بن کو یُوسی کا کا درجہ دیا گیا اور پرائمری سکول اور چند دیگر ترقیاتی کام کرایے گیے – ابھی لوکل گورنمنٹ کے ذریعے دیہی ترقی کا نظام ترتیب پا ہی رہا تھا کہ تعصب اور نفرت کی بنیاد پر ، یُوسی بن کو ختم کرکے دوبارہ چارہان کے ساتھ زم کر دیا گیا –

اور یوں ہم غلامی کی زنجیروں میں دوبارہ جکڑ دیے گیے گزشتہ انتخابات میں علاقے کے عوام نے جناب عمران خان کے تبدیلی کے نعرے کو لبیک کہا اور بھرپور سپورٹ کرکے پی ٹی آئی کو فتح دلوائی – گمان تھا کہ لوکل قیادت حتی کہ منتخب نماہندے جناب عمران خان کے اس ویژن کو آگے بڑھائیں گے کہ جو نیچے رہ گیا اُسے اُوپر لایا جاہے اور جو پیچھے رہ گیا ، اُسے آگے لایاجاہے – مگر بد قسمتی سے آج تک یہی دیکھا گیا کہ پی ٹی آئی کے جتنے پروگرام عوام کے لیے لانچ کیے گیے ، اُن کو مفاد پرست عناصر نے کرپشن اور بد دیانتی سے اپنی ذات اور گھر ، خاندان تک محدود رکھا – یہ لوگ جن کو کسی ویژن یا خدمت خلق سے زیادہ اپنی جیب کا فکر ہے ، تیز رفتاری سے پی ٹی آئی کی مقبولیت کا گراف نیچے گرانے میں کامیاب دیکھائی دے رہے ہیں اور گورنمنٹ فنڈز کو ہڑپ کرکے سکون سے عمران خان کی بے بسی کا تماشا دیکھ ریے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں