سندھ اور سندھ ثقافت کی پہچان کو دنیا میں نمایاں حیثیت حاصل ہےسینئر صحافی مشتاق سرکی
ٹھٹھہ ( امین فاروقی بیورو چیف)معروف سندھ کے سینئر صحافی مشتاق سرکی نے کہا ہیکہ سندھ اور سندھ ثقافت کی پہچان کو دنیا میں نمایاں حیثیت حاصل ہے بلکہ دنیا کے باشعور لوگ سندھ دھرتی اور سندھی ثقافت کو سراہتے ہیں دسمبر کا ٹھنڈا مہینہ سندھی روایت مچ کچہری کو تازہ کرتا ہے سندھی اور سندھ سے محبت کرنے والے محبتوں بھری محافل سجاتے ہیں جہاں سندھ کے انقلابی شعراء کے کلام کو پڑھا گایا اور سنا جاتا ہے جسمیں شاہ بھٹائ اور شیخ ایاز کے کلام کو خصوصی اہمیت حاصل ہے دسمبر کے یہ دن سندھیوں کے لئے عید سے کم نہی ہوتے گذشتہ شپ گوٹھ رمضان مری میں منعقدہ مچ کچہری سے خطاب کرتے ہوئے
مشتاق سرکی نے مزید کہا کہ سندھی نوجوانوں میں شعور آچکا ہے اس وقت سندھ کے نوجوان تعلیمی اداروں سمیت دفاعی و نجی اداروں میں پوزیشن ہولڈر بن رہے ہیں مزید سندھ کو بیدار ہونا ہے اپنی تعلیمی صلاحیت ثقافت اور محبت بھائ چارگی کے ذریعے تعصب لسانیت منافرت کا خاتمہ کرتے ہوئے پاکستان کو مظبوط بنانا ہے پاکستان کی مظبوطی سے ہی سندھ کی مظبوطی ہے بین الاقوامی ایجنڈا کہ سندھ میں لسانی قومی اور فرقہ وارانہ فسادات کے ذریعے سندھ توڑنے کی ہر سازش ناکام بنانی ہے سندھی نوجوان کو کسی غیر ملکی ایجنڈا کا آلہ کار بنے سے خود کو بچانا ہوگا مشتاق سرکی نے کہا
کہ کشمور تا کراچی ایک سندھ ہے سندھ کے جزائر و خزائر سب اسکی ملکیت ہیں ان میں ادنی سندھی تک کا حق شامل ہے اس پر سودا بازی نہی کرنے دیں گے سندھ کے کسی بھی سندھی کے ساتھ ظلم پر اسے حق دلانے تک چین سے نہی بیٹھیں گے ہم نے اپنے نوجوانوں کے ہمراہ ملکر کراچی جیسے بڑے شہر میں سندھی مظلوم کی پہچان کرائ اور اسے تنہا نہی چھوڑا 6 دسمبر کو کراچی کے ہر اس علاقے میں جاکر سندھی ٹوپی اجرک اور سندھ محبت کا پرچار کریں گے جہاں سندھی کو مضحکہ خیز نگاہوں سے دیکھا جاتا تھا علاوہ ازیں مشتاق سرکی نے دھابیجی پریس کلب میں صدر مقصود احمد جوکیو کی سالگرہ کا کیک کاٹا اور اپنی خوشی کو مقصود جوکیو کے نام کیا