الیکشن کمیشن اپنا فیصلہ واپس لے ضمنی انتخابات اپنے شیڈول کے مطابق ہونے چاہئے،سینیٹر سسئ پلیجو 89

الیکشن کمیشن اپنا فیصلہ واپس لے ضمنی انتخابات اپنے شیڈول کے مطابق ہونے چاہئے،سینیٹر سسئ پلیجو

الیکشن کمیشن اپنا فیصلہ واپس لے ضمنی انتخابات اپنے شیڈول کے مطابق ہونے چاہئے،سینیٹر سسئ پلیجو

ٹھٹھہ ( امین فاروقی بیورو چیف)ضمنی انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کا حالیہ فیصلہ چیئرپرسن سینیٹ پارلیمانی امور کمیٹی کا معاملے پر تحفظات کا اظہار سینیٹر سسئ پلیجو نے اس حوالہ سے کہا ہیکہ الیکشن کمیشن نے صوبائی اور قومی اسمبلی کی نشستوں پر ضمنی انتخابات موخر کر کے اکتیس جنوری کے بعد کرانے کا فیصلہ کیا ہے بطور چیئرپرسن پارلیمانی امور کمیٹی کے مطالبہ ہے کہ الیکشن کمیشن اپنا فیصلہ واپس لے

ضمنی انتخابات اپنے شیڈول کے مطابق ہونے چاہئے اگر گلگت بلتستان کے انتخابات ہو سکتے ہیں تو ضمنی انتخابات کیوں نہیں احساس پروگرام سمیت حکومت کے اگر جلسے ہو سکتے ہیں تو ضمنی انتخابات کیوں نہیں ہو سکتے ضمنی انتخابات ایک آئینی تقاضا ہے جس سے نظرانداز نہیں کیا جا سکتا ضمنی انتخابات میں مزید تاخیر نہیں ہونی چاہئے انتخابات میں تاخیر سے پہلے ہی حلقوں میں عوام کو مشکلات درپیش ہیں الیکشن کمیشن آئینی تقاضے اور عوام کی مشکلات کو سامنے رکھتے ہوئے اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں