انعام غنی کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر او رڈی پی اونے پولیس لائن میں کمپیوٹرائزڈڈرائیونگ ٹیسٹ سسٹم کا افتتاح 74

انعام غنی کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر او رڈی پی اونے پولیس لائن میں کمپیوٹرائزڈڈرائیونگ ٹیسٹ سسٹم کا افتتاح

انعام غنی کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر او رڈی پی اونے پولیس لائن میں کمپیوٹرائزڈڈرائیونگ ٹیسٹ سسٹم کا افتتاح

خانیوال (سعید احمد بھٹی سے) انسپکٹر جنرل آف پنجاب پولیس انعام غنی کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر آغا ظہیرعباس شیرازی او رڈی پی او محمدعلی وسیم نے پولیس لائن میں کمپیوٹرائزڈڈرائیونگ ٹیسٹ سسٹم کا افتتاح کردیا

اس موقع پر ڈی ایس پی ٹریفک نعیم عباس ٹریفک قوانین اورسائنزکے آن لائن ٹیسٹ بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر اورڈی پی او نے کمپیوٹرائزڈ سسٹم کے ذریعے امیدواران کے ٹیسٹ کا جائزہ بھی لیا۔افتتاح کے موقع پرڈی ایس پی ہیڈکوارٹرلیاقت حسین‘انسپکٹر مہرسعیداحمد‘ریڈٹوڈی پی اورائے فرحت نواز ودیگر پولیس افسران بھی موجودتھے۔ڈپٹی کمشنر آغا ظہیرعباس شیرازی نے اس موقع پر کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار اورآئی جی پنجاب انعام غنی میرٹ اورشفافیت کو برقرار رکھنے کے لیے تھانہ کلچر کی تبدیلی‘ سفارش اورکرپشن جیسے عناصرکے خاتمہ کے لیے عملی اقدامات اٹھارہے ہیں اوراسی حصول کے لیے ون ونڈآپریشن کے ذریعے ایک ہی چھت تلے تمام سہولیات کی فراہمی کیساتھ خانیوال میں بھی آن لائن ڈرائیونگ ٹیسٹ کا آغاز کردیا گیا ہے

۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمدعلی وسیم نے کہا کہ ٹریفک پولیس اب ٹریفک قوانین اورسائنزکا کمپوٹرائزڈ ٹیسٹ لے گی‘ اب صرف اہل امیدوار ہی ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرسکیں گے‘ڈرائیونگ لائسنس کے لیے اب سفارش کام نہیں آئے گی‘عوام الناس کیلئے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کو آسان بناتے ہوئے ٹریفک قوانین اور اشاروں کے ٹیسٹ کو کمپیوٹرائزڈ کر کے نیا آن لائن کمپوٹرائزڈڈرائیونگ سسٹم شروع کردیا گیا ہے جہاں درخواست گزاروں کو پہلے اپنا اندراج کرانا ہوگا

اورنئے سسٹم پرتمام کوائف فیڈکرانے کے بعدٹریفک قوانین اورسائنزکے کمپیوٹرائزڈٹیسٹ میں شامل ہونگے جس کے بعد امیدوار کے نام کے ساتھ نتیجہ سامنے آجائے گا۔انہو ں نے مزیدکہاکہ سفارش کلچر اور رشوت ستانی کے خاتمہ کے لئے ڈ رائیونگ لائسنس کا ٹیسٹ کمپیوٹرائزڈ کیا گیا ہے اس حوالہ سے ٹریفک پولیس شہریوں کوہرطرح کی معلومات اور سہولیات فراہم کریگی۔آئی جی پنجاب انعام غنی کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی اومحمدعلی وسیم کی زیرقیادت اس اچھے اقدام کو شہریوں نے سراہا ہے۔بعدازاں ڈپٹی کمشنر ظہیرعباس شیرازی او رڈی پی او محمدعلی وسیم نے پولیس لائن میں مالٹا گارڈن کا افتتاح کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں