لفٹ اسلام آباد کی جانب سے سندھ کی بیٹی ام رباب کو امن کا سفیر بنایا گیا 101

لفٹ اسلام آباد کی جانب سے سندھ کی بیٹی ام رباب کو امن کا سفیر بنایا گیا

لفٹ اسلام آباد کی جانب سے سندھ کی بیٹی ام رباب کو امن کا سفیر بنایا گیا

ٹھٹھہ ( امین فاروقی بیورو چیف)لفٹ اسلام آباد کی جانب سے سندھ کی بیٹی ام رباب کو امن کا سفیر بنایا گیا جس کی تقریب اسلام آباد میں رکھی گئ جہاں سول سوسائیٹی سیاسی اور بیرو کریسی سے وابسطہ لوگوں نے شرکت کی جس میں تمام معزز مہمانوں نے ام رباب کے دادا والد اور چچا کے قاتلوں کے خلاف جدوجہد میں کامیابی کیلئے دعائیں اور نیک تمناوں کا اظہار کیا

ام رباب نے اپنے خطاب میں کہا کے میں نے امن کا راستہ اس لیئے اپنایا تا کہ میں اس معاشرے میں مظلوموں کی آواز بن سکوں ظلم کیخلاف میری جہاد ہمیشہ جاری رہے گی

جہاں ظلم اور نا انصافی ہوگی وہ قلم اور علم کی طاقت سے پاکستان کے لوگوں کے ساتھ مل کر ظالم کیخلاف جہاد کروں گی جب ہم سارے مظلوم مل کر ظالم کا مقابلہ کریں گے تو ظلم کا نظام ختم ہوگا اور میری طرح کسی اور کا گھر برباد نہیں ہوگا ۔ انشاء اللہ پر امن پاکستان کیلئے ہم ہر فارم پر اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں