ساری دنیا میں رہنے والے سندھیوں کو مبارکباد ہو اور یہ عید جیسی خوشی انہیں بار بار نصیب ہوتی رہیں،سینیٹر سسئ پلیجو
ٹھٹھہ ( امین فاروقی بیورو چیف)سینیٹر سسئ پلیجو نے سندھ ثقافت دن کے موقع پر اپنے بیان میں کہا ہیکہ ساری دنیا میں رہنے والے سندھیوں کو مبارکباد ہو اور یہ عید جیسی خوشی انہیں بار بار نصیب ہوتا رہے سندھ کی ثقافت جو دنیا میں قدیمی ثقافتی حیثیت رکھتی ہے اور ایک خوبصورت پس منظر اسکا ہے سندھ کی روایت رسم رواج دنیا کے لئے دلچسپی کا ایک سبب ہے موہن جو دڑو آمری چانوں جی دڑی اور رنی کوٹ اور اس جیسی بہت تاریخی مقامات سے ملنے والی قدیمی ثقافتی آثار ملے ہیں
وہ ہر لحاظ سے بے مثال ہیں سندھ کی ثقافتی آثار آج بھی قائم دائم ہے جس پر ہمیں فخر ہے لوک ادیب کلاسکل شاعر اور صوفی ازم اسکی خوبصورت جوش و جذبہ کی ایک جھلک ہے شاہ عبدالطیف بھٹائ شیخ ایاز سچل سرمست کا صوفیانہ اور شاعرانہ کلام سندھیوں کے لئے ایک انقلاب کی حیثیت رکھتا ہے اور انکی شاعری سے ملنے والا پیار محبت امن کا پیغام ساری دنیا میں اپنی مثال آپ رکھتا ہے سندھ ثقافت بہت سے رنگوں پر مشتمل ہے
اسکا موضوع اور رخ بہت زیادہ ہیں مسٹر اسٹیک، ڈاکٹر ٹرمپ, سورلی جیسے ادیب دانشور کے رنگ آج بھی دنیا کے کونے کونے میں موجود ہیں سندھ ثقافت کا ایک اور رنگ و نمونہ ڈاکٹر گھر بخشانی، مرزا قلیج بیگ، علامہ داود پوتو، ڈاکٹر نبی بلوچ، غلام علی الانہ، قلندر شاہ بہترین تحریر کا ملکہ رکھنے والے علن فقیر، زرینہ بلوچ، مائ بھاگی، اور دیگر ثقافت کے رنگ دنیا میں اپنا تعارف کا لوہا منوایا جس پر آج بھی دنیا ورط حیرت میں ہے سندھ ثقافت دن کے حوالہ سے ساری دنیا میں رہنے والے سندھی نہ صرف ایک ساتھ رہتے ہیں بلکہ اپنی ثقافت کے مان میں سبکو شامل کرتے ہیں آج جبکہ کرونا کا ایک وبا پھیلا ہوا ہے ایسے میں اپنی ثقافت ضرور منائیں پر ایس او پیز کا خاص خیال رکھیں