اسسٹنٹ کمشنر صدر ملک راشد نعمت نے مارکیٹوں کا معائنہ کرتے ہوئے پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی پر دو افراد گرفتار 127

اسسٹنٹ کمشنر صدر ملک راشد نعمت نے مارکیٹوں کا معائنہ کرتے ہوئے پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی پر دو افراد گرفتار

اسسٹنٹ کمشنر صدر ملک راشد نعمت نے مارکیٹوں کا معائنہ کرتے ہوئے پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی پر دو افراد گرفتار

ڈیرہ غازیخان ( فخرالزمان سے)ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی ہدایت پر ضلع میں سرکاری نرخوں پر اشیائے خوردونوش کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو فعال کر دیاگیاہے. اسسٹنٹ کمشنر صدر ملک راشد نعمت نے مارکیٹوں کا معائنہ کرتے ہوئے پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی پر دو افراد گرفتار کر کے ناجائز منافع خوروں کو پچیس ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کردیا.

انہوں نے چوک چورہٹہ اور بلاک نمبر 6کے سہولت بازاروں کا بھی دورہ کیا. صفائی، اشیائے خوردونوش کے معیار اور سہولیات کاجائزہ لیا. محکموں کے سٹالز پر عدم توجہی سامنے آنے پر کارروائی کیلئے سفارشات ارسال کر دی گئیں. علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنر نے پراجیکٹ ڈائریکٹر غازی یونیورسٹی کے ہمراہ ادارہ کے ترقیاتی کامو ں کاجائزہ لیا. انہوں نے رکن آباد کے ساتھ موجود یونیورسٹی کے رقبہ کو قبضہ مافیا سے جلد واگزار کرانے کی بھی یقین دہانی کرائی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں