حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے کورونا وائرس کے وار بڑھنے پر ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والوں سے سختی کیساتھ نمٹنے کا فیصلہ 89

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے کورونا وائرس کے وار بڑھنے پر ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والوں سے سختی کیساتھ نمٹنے کا فیصلہ

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے کورونا وائرس کے وار بڑھنے پر ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والوں سے سختی کیساتھ نمٹنے کا فیصلہ

خانیوال (سعید احمد بھٹی) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے کورونا وائرس کے وار بڑھنے پر ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والوں سے سختی کیساتھ نمٹنے کا فیصلہ کرلیا- ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس نے اپنی ٹیم کو حکومتی احکامات پر سختی سے عمل کرانے کا حکم دیتے ہوئے بھرپور آگاہی اور کمپلائینس مہم چلانے کی ہدایت کردی انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز و دیگر افسران کو12 دسمبر تک مارکیٹس، دکانوں ، پارکس، گرائونڈز، ٹرانسپورٹ میں ایس او پیز کی چیکنگ مزید بڑھانے ٹاسک دیتے ہوئے کہا ہے کہ ماسک نہ پہننے والوں کو جرمانہ اور دکانوں کو سیل کردیا جائیگا-

انہوں نے کہا ہے کہ ہفتہ کے دوران شہریوں میں ماسکس اور ہینڈ سینٹائزرز بھی تقسیم کئے جائینگے میڈیا ٹاکس ذریعے بھی شہریوں کو ایس او پیز بارے آگاہی دی جائیگی- ڈپٹی کمشنر کا مزید کہنا ہے کہ کورونا کی صورتحال خطرناک ہے عوام حالات کو سمجھیں اس وائرس سے بچائو کا واحد حل ہدایات پر عمل ہے انہوں نے وارن کیا کہ احکامات پر عمل نہ کرنے والوں سے اب سختی کیساتھ نمٹا جائیگا-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں