کرونا وائرس اور خواتین کی جنسی استحصال کے عنوان سے مکلی ایس آر او آفس میں آواز فاونڈیشن اور پاکستان ورکرز فیڈریشن کا الگ الگ سیشن ورکشاپ
ٹھٹھہ ( امین فاروقی بیورو چیف)کرونا وائرس اور خواتین کی جنسی استحصال کے عنوان سے مکلی ایس آر او آفس میں آواز فاونڈیشن اور پاکستان ورکرز فیڈریشن کا الگ الگ سیشن ورکشاپ ہوا جسمیں پی ڈبلیو ایف کے ٹرینر اسد میمن نے کورڈ 19 کے حوالہ سے لیکچر دیا اور حفاظتی تدابیر آگاہی مہم پر بات کی کہ اس وقت معاشرے میں اس کورڈ 19 سے بچاو کے لئے ماسک ضروری ہوچکا ہے ہر ایک فرد ماسک کا اہتمام کرے
تاکہ اپنی اور اپنے پیاروں کی جان بچانے میں مدد مل سکے دوسرے سیشن سے آواز فاونڈیشن کے ٹرینر آصف عمرانی نے اجالا عنوان کے تحت اپنے لیکچر میں کہا کہ موجودہ حالات میں خواتین اور بچیوں کی جنسی ہراسمنٹ سے بچاو کے لئے قانون کا سہارا موثر بنایا جائے رضاکارانہ طور پر متاثرہ افراد کی مدد کی جائے حکومت پاکستان کے رائج کردہ قوانین کو مجرم پر لاگو کرانے میں موجود رکاوٹیں دور کرنے میں تربیتی ورکشاپ کا انعقاد ضرور ہے تاکہ با صلاحیت افراد معاشرے میں جنسی ہراسمنٹ زدہ افراد کے دست و بازو بن سکے اس موقع پر ایس آر او ٹھٹھہ کے عرفان سموں، عبدالستار بہرانی اور عبدالحفیظ شریفانی موجود تھے