پٹواری اور قبضہ مافیا گٹھ جوڑ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری ساجد محمود
دولتالہ(نامہ نگار)پٹواری اور قبضہ مافیا گٹھ جوڑ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا شریف شہریوں اور غریب کسانوں کی حق تلفی کرنے والے عبرتناک انجام کے لیے تیار رہیں محکمہ مال کے ریکارڈ میں ٹمپرنگ اور دیگر زرائع سے قبضہ مافیا کو فائدہ پہنچانے اور اپنی تجوریاں بھرنے والے پٹواریوں اور محکمہ مال کے دیگر اہلکار کسی صورت نہیں بچ سکتے پوٹھوہار میں بارانی علاقے کے کاشت کار تھوڑے تھوڑے رقبے کے مالک ہوتے ہیں
subscribe our channel 👉🏻 https://bit.ly/3qDEySW
جدی وراثت میں حصہ داری کے بعد قطعہ اراضی مرلوں کی صورت میں لوگوں کے حصے میں آتی ہے اور جہاں کمرشل اور سرکاری زمین نظر آتی ہے محکمہ مال کی چند کالی بھیڑیں قبضہ مافیا کے ساتھ مل کر اپنے پنجے گاڑھنا شروع کر دیتی ہیں اب ایسا نہیں ہوگا محکمہ مال میں موجود کرپٹ عناصر کو نشان عبرت بنانے کے لیے کمر کس لی گئی ہے ان خیالات کا اظہار ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری ساجد محمود نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ گزشتہ2سالوں کے دوران کرپشن کے خلاف ہمارا جہاد جاری ہے کسی بھی سرکاری محکمے میں کرپٹ ملازمین کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے
محکمہ مال کے کرپٹ پٹواری اور قبضہ مافیا کی اندھیر نگری اور لوٹ مار انتہاء کو پہنچ چکی ہے زمین داروں کو انکی قیمتی زمینوں سے محروم کرنے کے لیے پٹواری اور قبضہ مافیا کے باہمی اتحاد و اتفاق کو اب نشان عبرت بنانے کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا ہے غریب کسانوں کا استحصال نہیں ہونے دیں گے عوام نے ہمیں ووٹ کی پرچی اس لیے دی ہے کہ ہم ان کے حقوق کا دفاع کریں اور انشا ئاللہ ہم عوام سے کیے گئے تمام وعدے پورے کریں گے اور ماضی کی روایات کو بدلیں گے کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہونے دی جائے گی اندھیر نگری اور چوپٹ راج کا وقت اختتام پذیر ہو چکا ہے