105

صوابی امن کی راہ پر صوابی کے عوام اور پولیس شانہ بشانہ کے عنوان سے ایک گرینڈ جرگہ کا انعقاد.

صوابی امن کی راہ پر صوابی کے عوام اور پولیس شانہ بشانہ کے عنوان سے ایک گرینڈ جرگہ کا انعقاد.

خیبرپختونخوا(شاہ باباحبیب عارف سے)تقریب کا مقصد ضلع صوابی میں امن و امان کی برقراری اور خصوصاً سانحہ چھوٹا لاھور کے بعد پیدا ھونے والی خالات پر غور اور اس سلسلے میں مذکورہ طبقات کا پازٹیو ” فیڈ بیک ” مثبت تجاویز کی صورت میں لینا تھا ,ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صوابی عمران شاھد ,جو اس ایونٹ کے مرکزی ” ھوسٹ ” تھے ,انہوں نے استقبالی خطاب اور اپنی فورس کی کارکردگی ” فیکٹس اینڈ فگرز ” کے ساتھ بیان کی اور سانحہ چھوٹا لاھور کے حوالے سے بھی حاضرین کو اپ ڈیٹ کیا ,ساتھ ہی ضلع میں دیگر جرائم کے خاتمے کےلئے اپنی کوششیں بتائیں تفصیلات کے مطابق آج بمورخہ 09دسمبر 2020 بروز بدھ کو ڈی پی او صوابی عمران شاھد نے صوابی کے امن و امان کے قیام کے لیے صوابی کے عمائدین کے ساتھ گرینڈ جرگہ منعقد کیا گیا
*ضلع صوابی تھانہ چھوٹا لاہور میں افسوس ناک واقع کے تناظر میں مشتمل ایسے واقعات کے سد باب اور ضلع میں امن امان کی صورت حال کی مزید مستحکم کرنے لیے پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے گرینڈ جرگہ فضل علی حقانی لائبریری میں منعقد کیا گیا جرگہ کے مہمان خصوصی آر پی او مردان شیر اکبر,کمشنر آف مردان منتظر خان تھے,جرگہ میں ڈی سی صوابی شاھد محمود ضلع صوابی کے عمائدین علماء کرام, معزیزین علاقہ سماجی و سیاسی ,ڈی آر سی ممبران,پبلک لیزان کمیٹی ممبران,ایس پی صوابی اے سی صوابی,ایس ڈی پی اوز, کرکٹ سٹار جنید خان و ہر مکتب وفکر کے اشخاص نے شرکت کی,جرگہ کا مقصد عوام پر پولیس اور انتظامیہ کا اعتماد بحال کرنے کے ساتھ ساتھ معزیزین اراکین سے ضلع میں لاہور

جیسے وقوعہ کی سدباب اور امن عامہ کو مزید مستحکم کرنے کے لیے تجاویز و آرائے طلب کی گئی,اس دوران آر پی او مردان شیر اکبر خان,کمشنر آف مردان منتظر خان, ڈی پی او صوابی نے تفصیلی خطاب کیے گئے,ڈی پی او صوابی عمران شاہد نے تمام مہمانوں کی آمد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مختصر خطاب کیا اور کہا کہ پولیس اور انتظامیہ عوام کے پر مسائل کرانے کے لیے کوشاں اور ان کو حل کرنے کے لئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی,انہوں نے کہا کہ جرگہ پشتون روایات کی بہت بڑی اہمیت رکھتی ہے,اور عزت کے نگاہ سے دیکھتے ہیں۔اس لیے علاقہ عمائدین سے اپیل ہے کہ کسی بھی راضی نامے کے سلسلے میں مقامی پولیس سٹیشن کو آگاہ کیا جائے تاکہ لاہور جیسی سانخہ رونماء نہ ہوسکے۔ اسلحہ کی نمائش پر پابندی عائد ہے ۔
آر پی او مردان شیر اکبر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوابی کو امن کا گہوارہ بنانے کے لئے ہر قسم کے اقدامات اٹھائے جائیں گے صوابی کے لوگ بہت ہی پڑھے لکھے اچھے کردار کے مالک ہیں,ہمارے بہت قابل قدراں اساتذہ کرام یہاں رہ چکے ہیں,یہاں کے لوگ غیور غیرت مند اور مہمان نواز ہیں, انہوں نے ہمیشہ انتظامیہ اور پولیس سے بہت تعاون کیا اور انہیں تعاون کی بنیاد پر صوابی بھر سے ہر قسم کے جرائم کے حق میں کے لئے سخت اقدامات اٹھائے جائیں گے عوام کی جان و مال کی حفاظت پولیس اور انتظامیہ کی اولین ذمہ داری ہے پولیس اپنی ذمہ داری سے غفلت کا مظاہرہ نہیں کرے گی

منشیات خاتمے کے لیے اور دیگر جرائم کو کنٹرول رکھنے کے لیے عوام کے تعاون کی ضرورت ہے ضلع صوابی بھر میں امن و امان قائم رکھنے کے لیے کسی قسم کی کوتاہی برتی نہیں جائے گی ڈی آر سی کمیٹیوں علاقے کی سطح پر قائم جرگوں کو مزید فعال بنایا جائے گا تھانے کی سطح پر عوام کے چھوٹے مسائل احسن طریقے سے حل کرنے کے لئے پولیس کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں کہ وہ پرامن اور اچھے شہریوں کے ساتھ اچھے طریقے سے پیش آئیں تاہم جرائم پیشہ افراد اور اور ان کی پشت پناہی کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا ضلع صوابی کو امن و امان کا گہوارہ بنانے کے لیے عوام کے تعاون کی ضرورت ہے مزید کہا کی ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے جان و مال کی حفاظت کرے

اور اور ان کے مسائل حل کرے اس لیے ریاست کے ادارے پولیس اور انتظامیہ مل کر اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے عوام کو تنہا نہیں چھوڑں گے۔مسائل حل کرنے کے لئے بھر پور کوشش کریں گے, کمشنر آف مردان منتظر خان نے تفصیلی خطاب کرتے ہوئے آر پی او مردان اور ڈی پی او صوابی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس اقدام کو سراہا انہوں نے کہا کہ عوام کے ہر قسم مسائل چاھیے وہ زمین کے بارے میں ہو یا ٹرانسپورٹ ضرور حل کیا جائے گا,انہوں نے کہا کہ والدین پر یہ فرض ہے کہ اپنے بچوں کے لیے پہلے سے مسقتبل کا سوچ لے اور ان پر کھڑی نظر رکھے

تا کہ یہ بچہ کل کے لیے آپکا لمحہ فکریہ نہ بنے,ہر قسم ٹاوٹ و دیگر قبضہ مافیاء عناصر کی پشت پناہی نہ کیا جائے تاکہ اصل حقدار کو حق مل جائے عوام کی مسائل حل کرانے کے لیے ہمارے نمبرز ہر جگہ موجود ہے جو کسی بھی وقت ہمیں آگاہ کر سکتے ہیں۔
,اس دوران مختلف علاقوں سے آئے عمائدین مشران نے ضلع میں امن کی برقراری,جرائم کی تدارک,پر امن جرگوں کی اہمیت,پشتون کلچر, اپنی ذمہ داری ,بچوں کی تربیت,اور دیگر پر امن معاشرے پر اپنے اپنے رائے پیش کیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں