مردان یوکرین اور پاکستان کے مابین بہت سے تجارتی مواقع موجود ہے جسکو باہمی اتفاق رائے سے فروغ دیا جائیگاافتخار احمد خٹک 102

مردان یوکرین اور پاکستان کے مابین بہت سے تجارتی مواقع موجود ہے جسکو باہمی اتفاق رائے سے فروغ دیا جائیگاافتخار احمد خٹک

مردان یوکرین اور پاکستان کے مابین بہت سے تجارتی مواقع موجود ہے جسکو باہمی اتفاق رائے سے فروغ دیا جائیگاافتخار احمد خٹک

مردان (شاہ باباحبیب عارف سے) مردان چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری میں زیر صدارت ظاہر شاہ ایک تقریب منعقد ہوا جس میں مردان چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری اور یوکرانن پاکستانی سوسائٹی دوستی اور کاروباری تعاون کے مابین ایک مفاہمتی یاداشت پر دستخط ہوا۔تقریب میں افتخار احمد خٹک چیئرمین یوکرانن پاکستانی سوسائٹی دوستی اور کاروباری تعاون، ممبرز ایگزیکٹیو کمیٹی، چیئرمین مرکزی تنظیم تاجران غلام سرورصراف کے علاوہ تاجربرادری نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی پروگرام کے آغاز میں مردان چیمبر آف کامرس کے صدر ظاہر شاہ نے کہاکہ جو معاہدہ ادریسہ چیمبر کیساتھ کیا تھا

یہ اُسکی ایک کڑی ہے اُنہوں نے کہا کہ مردان چیمبر نے جوایک قدم اُٹھایا تھا اس کو آگے لے جاتے ہوئے آج ہم اپنی دوسری قدم اُٹھا رہے ہیں جس کی بدولت دونوں ممالک کے تاجر برادری کو ایک ایسا پلیٹ فارم میسر آجائے گا جہاں وہ اپنے کاروبار کو وسعت دینے، درآمدات اور برامدات کی مد میں بہت مدد ملے گی۔ صدر ظاہرشاہ نے کہا کہ اس معاہدے سے مردان چیمبر اوریوکرانن پاکستانی سوسائٹی دوستی اور کاروباری تعاون سے کاروبار سے بہت خاطر خواہ مدد ملے گی۔افتخار احمد خٹک چیئرمین یوکرانن پاکستانی سوسائٹی دوستی اور کاروباری تعاون نے کہا کہ یوکرین اور پاکستان کے مابین بہت سے تجارتی مواقع موجود ہے جسکو باہمی اتفاق رائے سے فروغ دیا جائیگا۔چیئرمین نے کہا یوکرین ایک تجارتی مرکز ہے

جس سے پاکستانی تاجربرادری سے فائد ہ اُٹھا سکتا ہے اُ س نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے روایاتی کلچر کو بھی فروغ دیا جاسکتا ہے۔افتخار احمد خٹک نے کہا کہ یہاں کے تاجر برادری یوکرین سے فیلڈ، دال،چنا،ٹوبیکواور ایسے بہت سے اشیاء ہے جسکو بہت آسانی کیساتھ درآمد کیا جاسکتا ہے۔پروگرام کے آخر میں مردان چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری اور یوکرانن پاکستانی سوسائٹی دوستی اور کاروباری تعاون کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخط کئے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں