پنجاب گورنمنٹ ملازمین بھرتی کا قانون میٹروپولیٹن کارپوریشن فیصل آباد انتظامیہ کی جانب سے تبدیل 81

پنجاب گورنمنٹ ملازمین بھرتی کا قانون میٹروپولیٹن کارپوریشن فیصل آباد انتظامیہ کی جانب سے تبدیل

پنجاب گورنمنٹ ملازمین بھرتی کا قانون میٹروپولیٹن کارپوریشن فیصل آباد انتظامیہ کی جانب سے تبدیل

پنجاب( بیورو چیف)پنجاب گورنمنٹ ملازمین بھرتی کا قانون میٹروپولیٹن کارپوریشن فیصل آباد انتظامیہ کی جانب سے تبدیل۔ڈومیسائل کے بغیر بھی ملازمین میٹروپولیٹن کارپوریشن فیصل آباد میں بھرتی ہو سکتے ہیں۔چیف کارپوریشن آفیسر نعیم اللّٰہ وڑائچ نے پنجاب کابینہ کے اختیارات بھی سنبھال لئے۔شبیر احمد ڈرائیور فائر بریگیڈ، میٹروپولیٹن کارپوریشن فیصل آباد پر تمام الزامات ڈومیسائل نہ ہونے، بوگس ڈرائیونگ لائسنس، ٹیمپرڈ شناختی کارڈ،

جعلسازی سے گورنمنٹ سے تنخواہیں لینے کے الزامات ثابت۔مذکورہ ملازم پر ایک الزام بغیر ڈومیسائل بھرتی کا بھی تھا۔جس الزام پر دوران انکوائری شبیر ڈرائیور اپنا ڈومیسائل نہ پیش کر سکا بلکہ اس نے بیان ریکارڈ کروایا کہ میں نے بھرتی کے وقت ڈومیسائل ہی پیش نہیں کیا تھاانکوائری کے بعد فائنل شوکاز کم پرسنل ہیئرنگ کا نوٹس چیف کارپوریشن آفیسر نعیم اللّٰہ وڑائچ کی جانب سے جاری کیا گیا۔شوکاز کم از پرسنل ہیئرنگ نوٹس میں واضح لکھا گیا

کہ شبیر ڈرائیور پر تمام الزامات ثابت ہوتے ہیں۔ مگر پھر یکدم ہی یوٹرن لیتے ہوئے ملازمین بھرتی کا قانون ہی بیک قلم جنبش تبدیل۔اپنے ہی جاری کئے جانیوالے شوکاز کم پرسنل ہیئرنگ نوٹس کو رد کرتے ہوئے ڈومیسائل کے بغیر بھی شبیر نوکری پر بحال اور فراڈ ثابت ہونے کے باوجود مقدمہ بھی درج نہ کروایا جا سکا۔شبیر ڈرائیور پر تمام الزامات ثابت ہونے کے باوجود نوکری سے برخاست کرنے کی بجائے ڈرائیور پوسٹ سے ریورٹ کرتے ہوئے فائر مین بنا دیا گیا۔بطور ڈرائیور حاصل کردہ تمام تنخواہیں واپس لینے کا حکم۔ چیف کارپوریشن آفیسر نعیم اللّٰہ وڑائچ کی جانب سے حکم نامہ جاری۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں