وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان میں انسانی حقوق کے عالمی دن کو کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے طو رپر منایاگیا 100

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان میں انسانی حقوق کے عالمی دن کو کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے طو رپر منایاگیا

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان میں انسانی حقوق کے عالمی دن کو کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے طو رپر منایاگیا

ڈیرہ غازیخان (فخرالزمان لکھیسرسے)وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان میں انسانی حقوق کے عالمی دن کو کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے طو رپر منایاگیا ضلع اور تحصیل سطح پر سیمینار اور ریلیوں کا انعقاد کیاگیا ڈپٹی کمشنر آفس ڈیرہ غازیخان سے کچہری چوک تک ریلی نکالی گئی

جس میں شرکاء نے انسانی حقوق کے تحفظ، کشمیریوں سے اظہار یکجہتی،بھارتی جارحیت کے خلاف نعروں پر مشتمل بینراٹھائے ہوئے تھے. ریلی میں ضلع ڈیرہ غازیخان میں تعینات سرکاری ملازمین، سول سوسائٹی اور زندگی کے مختلف شعبو ں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی سوشل ویلفیئر کمپلیکس ڈیرہ غازیخان میں سیمینار کا انعقاد کیاگیا

مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمد حسن رانجھا، سول سوسائٹی کے نمائندہ سید سجاد حسین نقوی، مذہبی تنظیم کے نمائندہ قاری جمال عبدالناصر، اقلیتی تنظیم کے نمائندہ سلیم الیاس کے علاوہ محبوب حسین جھنگوی اوردیگر نے خطاب کرتے ہوئے انسانی حقوق کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا. ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر چودھری اظہر یوسف، ڈپٹی ڈائریکٹر ملک محمداکرم، سوشل ویلفیئر آفیسر محمد ابراہیم، لاء آفیسر بے نظیر ویمن کرائسز سنٹر ثریا مجید رانا، ضلعی چیئرمین ہیومن رائٹس کمیٹی حذیفہ قاسمی، شعیب احمد اوردیگر نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حضرت محمد ﷺ نے پوری انسانیت کیلئے

انسانی حقوق کا ابدی او رلافانی پیغام دیا. انسانی حقوق کی پاسداری نہ کرنے والے معاشرے اخلاقی و سماجی تنزلی کا شکارہو جاتے ہیں مقبوضہ کشمیر میں بسنے والے لوگ اپنے بنیادی حقوق کیلئے برسوں سے جدوجہدکررہے ہیں. بھارتی حکومت نے کشمیر میں انسانی حقوق کی دھجیاں اڑا دی ہیں عالمی برادری مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کا نوٹس لے علاوہ ازیں تحصیل کوٹ چھٹہ میں بھی اسسٹنٹ کمشنر محمد اسد چانڈیہ کے زیر قیادت ریلی کا انعقاد کیاگیا جس میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افرا دشریک تھے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں