سٹی پارک میں گراونڈ بحال ہونے سے ایک بار پھر یہاں والی بال گیم کو عروج ملے گا محمد حنیف پتافی 88

سٹی پارک میں گراونڈ بحال ہونے سے ایک بار پھر یہاں والی بال گیم کو عروج ملے گا محمد حنیف پتافی

سٹی پارک میں گراونڈ بحال ہونے سے ایک بار پھر یہاں والی بال گیم کو عروج ملے گا محمد حنیف پتافی

ڈیرہ غازیخان (فخرالزمان لکھیسرسے)مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے کہاہے کہ والی بال کا کھیل ڈیرہ غازیخان کی شناخت ہے. ماضی کی لازوال کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھنے اور کھیل کی بحالی کیلئے سٹی پارک میں والی بال کا گراونڈ بحال کرادیاگیاہے. اس سے کھلاڑیوں کی صلاحیتوں میں نکھار پیدا ہو گا. انہوں نے کہاکہ ڈیرہ غازیخان میں والی بال سب سے زیادہ کھیلی جاتی تھی اور یہاں کے کھلاڑیوں نے قومی ٹیم میں نمائندگی حاصل کی.

سٹی پارک میں گراونڈ بحال ہونے سے ایک بار پھر یہاں والی بال گیم کو عروج ملے گا. انہوں نے کہاکہ مستقبل قریب میں سٹی پارک کے والی بال گراونڈکو جدید طرز پر بنایا جائے گا. انہوں نے یہ بات سٹی پارک میں سپورٹس ڈیپارٹمنٹ اور والی بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام انٹر کلب والی بال چیمپئن شپ کے افتتاح کے موقع پر کہی. ڈویژنل سپورٹس آفیسر عطا الرحمن نے کہاکہ پی ایچ اے کی طرف سے سٹی پارک کی تزئین و آرائش او راپ گریڈیشن سے والی بال کا گراونڈ منہدم ہو گیا تھا

تاہم حکومت پنجاب کی ہدایت پر گراونڈ کو پھر سے آباد کر دیاگیا ہے اس موقع پر سیکرٹری ڈویژنل والی بال ایسوسی ایشن سردار احمد خان اوردیگر موجود تھے. انڈس والی بال کلب نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا. مہمان خصوصی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں