ڈائریکٹر انٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ڈیرہ غازی خان ڈویژن حافظ احمد طارق نے ریجنل دفتر انٹی کرپشن سمیت دیگردفاتر کا اچانک دورہ
ڈیرہ غازیخان (فخرالزمان لکھیسرسے) ڈائریکٹر انٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ڈیرہ غازی خان ڈویژن حافظ احمد طارق نے ریجنل دفتر انٹی کرپشن سمیت دیگردفاتر کا اچانک دورہ کرتے ہوئے افسران و اہلکاروں کی حاضری کو چیک کیا۔ انہوں نے دفاتر میں آئے سائلین سے ملاقات کرتے ہوئے درخواستوں پر خصوصی احکامات جاری کیے۔
ڈائریکٹر انٹی کرپشن نے سرکاری ریکارڈ، رجسٹر حاضری،روزنامچہ سمیت دیگر ریکارڈ بھی چیک کیاانہوں نے ہدایت کی کہ انٹی کرپشن کے تمام افسران دفاتر میں آئے شہریوں کی درخواستوں کی میرٹ پر سماعت کریں. انہوں نے دفاتر میں لیٹ آئے افسران سے جواب طلب کرلیا۔ حافظ احمد طارق نے کہا کہ کرپشن کے خاتمے کے لیے انٹی کرپشن اپنا بھرپور کردار ادا کر رہاہے شہری محکمہ انٹی کرپشن کا بھرپور ساتھ دیں.