آر پی او فیصل رانا کی طرف سے محکمانہ احتساب کا عمل جاری 79

آر پی او فیصل رانا کی طرف سے محکمانہ احتساب کا عمل جاری

آر پی او فیصل رانا کی طرف سے محکمانہ احتساب کا عمل جاری

ڈیرہ غازی خان(فخرالزمان لکھیسر )آر پی او فیصل رانا کی طرف سے محکمانہ احتساب کا عمل جاری،محکمانہ انکوائری میں الزام ثابت ہونے پر3پولیس ملازمین کو بر طرف کر دیا،ملازمین پر ایک شہری کو غیر قانونی حراست میں رکھنے کا الزام تھا،شہری کی غیر قانونی حراست میں موت واقع ہو گئی تھی،تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر محمد فیصل رانا کی طرف سے محکمانہ احتساب کے حوالے سے جزا وسزا کا عمل جاری ہے،

آر پی او کے منعقدہ اردل روم میں فیصل رانا نے ڈی جی خان پولیس کےایک ہیڈ کانسٹیبل اور 2کانسٹیبل محکمانہ انکوائری میں الزامات ثابت ہونے پر محکمانہ رولز کے تحت ملازمت سے برخاست کر دیا،برطرف ہونے والے ان ملازمین پر الزام تھا کہ انہوں نے ایک شہری زریاب کو غیر قانونی حراست میں رکھا جس کی دوران حراست موت واقع ہو گئی،اردل روم میں آر پی او نے پولیس ملازمین کی 3اپیلیں منظور جبکہ 7اپیلیں محکمانہ قواعد کے مطابق مسترد کر دیں،آر پی او کا کہنا تھا کہ ڈسپلنڈ فورس میں جزا و سزا کا یکساں عمل ہی فورس کو قانون کی حکمرانی اور عمل داری کے حوالے سے پر جوش رکھ سکتا ہے،

انہوں نے کہا کہ ریجنل پولیس کمانڈر کی حیثیت سے چاروں اضلاع کی پولیس ایک خاندان کی طرح ہے تاہم قانون کے محافظوں سے قانون شکنی کا ہو جانا جہاں پر فورس کے مورال کو ڈاؤن کرتا ہے وہاں پر محکمہ کے سافٹ امیج پر سوالات اٹھتے ہیں،فیصل رانا نے کہا کہ جہاں پر کوئی پولیس والا اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے قانو ن شکنی کرے گا اس کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی ہو گی،تاہم اس میں پولیس رولز کے تمام تقاضوں کو ہر صورت پورا کیا جائے گا،آر پی او نے کہا کہ غیر قانونی حراست نا قابل برداشت تھی،ناقابل برداشت ہے اور ناقابل برداشت ہی رہے گی اسکے حوالے سے زیرو ٹالرینس پالیسی پر مکمل عمل در آمد جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں