وزیراعظم عمران خان سے اپیل کرتا ہوں کہ مہنگائی کم کرنے کے لیے ہنگامی اقدامات کریں، کیپٹن عاصم ملک 143

وزیراعظم عمران خان سے اپیل کرتا ہوں کہ مہنگائی کم کرنے کے لیے ہنگامی اقدامات کریں، کیپٹن عاصم ملک

وزیراعظم عمران خان سے اپیل کرتا ہوں کہ مہنگائی کم کرنے کے لیے ہنگامی اقدامات کریں، کیپٹن عاصم ملک

اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی سے ) اوورسیزپاکستانیوں کے ترجمان کیپٹن عاصم ملک نے کہا ہے کہ پاکستان میں اس وقت غریب شخص روزمرہ کی اشیاء کی بڑھتی قیمتوں کی وجہ سے پریشان ہے، غریب افراد کے لیے گھر کے اخراجات پورے کرنا جوئے شیرلانے کے مترادف ہے، انہوں نے کہا کہ موجودہ روزافزوں مہنگائی سے اوورسیزپاکستانی بھی متاثر ہورہے ہیں کیونکہ ان پاکستانیوں کے خاندان پاکستان میں رہتے ہیں جسکی وجہ سے یہ خاندان بھی مہنگائی کے ہاتھوں پٹ رہے ہیں

اور انکے اخراجات بڑھ رہے ہیں جسکا بوجھ اوورسیز پاکستانیوں پر پڑ رہا ہے لہذہ میں کیپٹن عاصم ملک بطور ترجمان اوورسیز پاکستانیز وزیراعظم عمران خان سے اپیل کرتا ہوں کہ مہنگائی کم کرنے کے لیے ہنگامی اقدامات کریں اور اس مہنگائی کے ماسٹر مائنڈ مافیا کو قانون کے شکنجے میں کس کر قرار واقعی سزا دیں تاکہ غریب افراد سکھ کا سانس لے سکیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں