حافظ عبدالخالق بلوچ مرحوم کی یاد میں جامع مسجد مدینہ گھارو میں ختم نبوت کانفرنس انکے مدرسہ حمادیہ باب الاسلام کی زیرنگرانی منعقد ہوئی 200

حافظ عبدالخالق بلوچ مرحوم کی یاد میں جامع مسجد مدینہ گھارو میں ختم نبوت کانفرنس انکے مدرسہ حمادیہ باب الاسلام کی زیرنگرانی منعقد ہوئی

حافظ عبدالخالق بلوچ مرحوم کی یاد میں جامع مسجد مدینہ گھارو میں ختم نبوت کانفرنس انکے مدرسہ حمادیہ باب الاسلام کی زیرنگرانی منعقد ہوئی

ٹھٹھہ ( امین فاروقی بیورو چیف)معروف عالم دین اور عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ٹھٹھہ کے جنرل سیکیرٹری حافظ عبدالخالق بلوچ مرحوم کی یاد میں جامع مسجد مدینہ گھارو میں ختم نبوت کانفرنس انکے مدرسہ حمادیہ باب الاسلام کی زیرنگرانی منعقد ہوئ جسمیں مرکزی مبلغ ختم نبوت مولانا قاضی احسان احمد نے خطاب کیا اس موقع پر قرآن کریم کی تلاوت اور حمد و نعت کے لئے نامور قراء و نعت خوان نے اپنا کلام پیش کیا قاری عبدالناصر جتوئ،

قاری نعیم اللہ حبیب اور قاری حبیب اللہ ارمانی نے اپنے خوبصورت آواز میں ثناء خوانی ادا کی اس موقع پر مولانا عبدالوھاب بلوچ، مولانا داود اعوان، مولانا افتخار حضروی، مولانا سعید الرحمان، مولنا عبدالرحمان غزنوی، مولانا اشتیاق، مولانا شکیل چاندیو و دیگر سمیت بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی اور مرحوم حافظ عبدالخالق بلوچ کے لئے دعاء مغفرت کی گئ دعائیہ تقریب کے منتظم مولانا اسداللہ بلوچ قاری نعیم بلوچ اور انکے دیگر برادر تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں