شیخ رشید نے لاہور جلسے کو حاضری کے لحاظ سے سب سے چھوٹا جلسہ قرار دے دیا
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے مینار پاکستان پر حاضری کے لحاظ سے سب سے چھوٹا جلسہ کیا ہے۔
شیخ رشید نے جلسے سے متعلق کہا کہ لاہور سے 13 ارکان قومی اسمبلی اور 40 ایم پی اے رکھنے والی پارٹی کا جلسہ ناکام ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ لاہور میں پی ڈی ایم کے جلسے سے متاثر نہيں ہوا، یہ مینار پاکستان پر حاضری کے حساب سے سب سے چھوٹا جلسہ ہے ، یہ جلسہ ناکام ہے جتنی بڑی تیاری تھی اتنا بڑا جلسہ نہيں تھا ، شیخ رشید
اُدھر وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ پی ڈی ایم کا جلسہ آج کے موسم کی طرح ٹھنڈا ہے، 10 سے 15 ہزار لوگ بھی اکٹھا نہیں ہوسکے جس سے افرادی قوت کا ڈھکوسلا بھی عیاں ہوگیا۔
سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم بیک ٹو بیک فلاپ جلسے کررہی ہے، عمران خان نے تین بار تنہا مینار پاکستان بھرا اور آج 11جماعتوں کا مل کر یہ حال ہے ۔