پاکستان کو تعلیم کے ذریعے دنیا میں صف اول پر لانے کا منصوبہ رکھنا عافیہ کا جرم ہے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی ، الطاف شکور 100

پاکستان کو تعلیم کے ذریعے دنیا میں صف اول پر لانے کا منصوبہ رکھنا عافیہ کا جرم ہے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی ، الطاف شکور

پاکستان کو تعلیم کے ذریعے دنیا میں صف اول پر لانے کا منصوبہ رکھنا عافیہ کا جرم ہے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی ، الطاف شکور

لاہور( بیورو چیف) عافیہ موومنٹ کے مرکزی رہنما ڈاکٹر فوزیہ صدیقی اور الطاف شکور نے کہا ہے کہ عافیہ صدیقی کے لئے امریکی حکومت سے رحم کی اپیل نہیں کی ایسی اپیل کا مطلب وہ جرم قبول کرنا ہے جو اس نے کئے ہی نہیں عافیہ کی رہائی کے لئے حکومت اپنا فرض پورا کرے اور عافیہ کی وطن واپسی ممکن بنانے کے لیے صدر ٹرمپ سے عام معافی کا تقاضا کرے وہ عافیہ موومنٹ لاہور کے زیراہتمام ظفر علی خان ٹرسٹ ہال میں منعقدہ سیمینار سے ٹیلیفونک خطاب کررہے تھے انہوں نے کہا کہ عافیہ کے دو بچوں کی بازیابی کے لئے بچوں کی زبان بندی کے معاہدے پر دستخط کروائے گئے

عافیہ کا شیرخوار بیٹا تاحال لاپتہ ہے آخر بچوں کا کیا قصور ہے عافیہ پر دہشت گردوں کے ساتھ تعلق کے الزامات زبردستی تھوپے گئے عافیہ اعلی پائے کی ماہر تعلیم تھی اور پاکستان کو تعلیم کے ذریعے دنیا کو پہلی صف میں لانے کا منصوبہ رکھتی تھی یہی اسکا جرم ہے جس کی سزا وہ بگھت رہی ہے وائس چئیرمین پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی پاکستان خلیل احمد تھند نے کہا کہ عافیہ کی رہائی کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنا عمران خان پر قرض ہے

وہ اپنے دعووں پر عمل نا کرکے مجرمانہ غفلت اختیار کررہے ہیں ہم عافیہ رہائی تحریک ملک بھر میں پھیلا دیں گے چئیرمین ظفر علی خان ٹرسٹ خالد محمود نے کہا کہ عافیہ رہائی کے لیے قانونی ذرائع اختیار کئے جائیں اور حکومت سے وفد کی صورت میں ملاقات کی جائےممبر پنجاب بار کونسل رائے نواز کھرل ایڈووکیٹ اور رانا احمد خان ایڈووکیٹ سپریم کورٹ نے کہا کہ ہم وکلاء برادری کی طرف سے عافیہ رہائی کے لیے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہیں
ڈائریکٹر انسانی حقوق پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی پاکستان عبداللہ منصور نے کہا کہ امریکی قوانین کے مطابق عافیہ کو حقوق نہیں دئے جارہے عافیہ کے بچوں فیملی ممبرز اور دیگر مل سکنے والے افراد کو سہولت فراہم نا کرنا انسانی حقوق کی سخت خلاف ورزی ہے سیمینار سے معروف کالم نگار رووف طاہر، سوشل ورکرز و دانشور پروفیسر رضوان الحق ، فاخرہ سلطانہ، سید عابد منہاج، سارہ عثمان خان ،ڈاکٹر عدیل انور، سجاد قریشی ،ڈاکٹر امانت علی شاکر، شاہد مسعود کمبوہ، عامر مرزا اور دیگر نے خطاب کیا سیمنارز میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں