پاکستان نیشنل ایکریڈیشن کونسل کے زیر اہتمام میڈیا کے نمایندوں کے لئے حلال ایکریڈیشن آگاہی سیمینار 189

پاکستان نیشنل ایکریڈیشن کونسل کے زیر اہتمام میڈیا کے نمایندوں کے لئے حلال ایکریڈیشن آگاہی سیمینار

پاکستان نیشنل ایکریڈیشن کونسل کے زیر اہتمام میڈیا کے نمایندوں کے لئے حلال ایکریڈیشن آگاہی سیمینار

اسلام أباد (فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف) پاکستان نیشنل ایکریڈیشن کونسل وزرات سائنس و ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام اسلام أباد کے مقامی ہوٹل میں میڈیا کے نمائندوں کے لئے حلال ایکریڈیشن آگاہی سیمینار منعقد ہوا جس میں مہمان خصوصی ڈی جی پی این اےسی عصمت گل خثک تھی
سمینار سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ڈی جی پی این اے سی عصمت گل خٹک نے کہاکہ پاکستان ایک مسلم ملک ہے اور دنیا میں پاکستان کے حلال فوڈ پر اعتماد ہے لیکن بدقسمتی سے اس وقت انٹرنیشنل مارکیٹ پر حلال فوڈ میں برازیل چکن سپلائی، نیوزلینڈ گوشت سپلائی، ملائیشیاءاور انڈیا کا قبضہ ہے

ڈائریکٹر جنرل پاکستان نیشنل ایکریڈیشن کونسل کے ایم او ایس اینڈ محترمہ عصمت گل خٹک "ایکریڈیٹیشن" کے موضوع پر میڈیا آگاہی سیمینار میں خطاب کررہے ہیں۔
ڈائریکٹر جنرل پاکستان نیشنل ایکریڈیشن کونسل کے ایم او ایس اینڈ محترمہ عصمت گل خٹک “ایکریڈیٹیشن” کے موضوع پر میڈیا آگاہی سیمینار میں خطاب کررہے ہیں۔

لیکن پاکستان مضبوط مسلم ملک کے باوجود حلال فوڈ مارکیٹ میں پاکستانی بزنس کمیونٹی نے حصہ نہیں ڈالا ہے، آج دنیا میں حلال فوڈ کے ایکسپورٹ ٹریلین ڈالر میں ہے، پاکستان کے بزنس کمیونٹی حلال فوڈ کے ایس او پیز اور بین القوامی سٹینڈرڈکو فالو کرکے حلال فوڈ کے مارکیٹ میں اچھا حصہ لے سکتا ہے جس سے ملک کے ایکسپورٹ کو نئی منڈی جبکہ نوجوانوں کو روزگار مل جائے گا۔ حلال فوڈ اور اس کے ایکسپورٹ بڑھانا حکومت وقت کی ذمہ داری ہے

کہ بزنس کمیونٹی کی مدد کرکے انٹرنیشل سٹینڈرڈکو فالو کرکے اس مارکیٹ میں انٹر ہوجائے، 22کروڑ آبادی والے ملک کی ایکسپورٹ 22ارب ڈالر ہے اور اگر پاکستان بزنس کمیونٹی محنت اور حلال فوڈ کے مارکیٹ کو اپنے قبضے میں لینے کی کوشش کرے تو ہمارا ایکسپورٹ ڈبل ہوسکتاہے۔ڈی جی حلال اتھارٹی پاکستان اختر اے بوگیو نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حلال فوڈ صرف گوشت اور چکن کا نام نہیں بلکہ ہمیں قوم کو بتانا ہوگا کہ بحثیت مسلمان فوڈ سمیت کاسمیٹک اور دیگر سپلائی ہونے والے اشیاءمیں کن چیزیں حلال ہے اور آج کافی چیزوں میں حرام شامل ہے ،بحثیت مسلمان ہم اپنے ملک اور دنیا میں ذمہ داری بنتی ہے کہ اس کے حوالہ سے آگاہی پیدا کریں۔

پاکستان نیشنل ایکریڈیشن کونسل کے زیر اہتمام  میڈیا کے نمایندوں کے لئے حلال ایکریڈیشن آگاہی سیمینار کے دوران لی گئی گروپ فوٹو
پاکستان نیشنل ایکریڈیشن کونسل کے زیر اہتمام میڈیا کے نمایندوں کے لئے حلال ایکریڈیشن آگاہی سیمینار کے دوران لی گئی گروپ فوٹو

پراجیکٹ ڈایریکٹر حلال ایکریڈیشن انجینئر عمر قریشی نے خطاب کرتے ہوئے حلال پراڈکٹ کی ایکریڈیشن اور افادیت بتائے کہاکہ پاکستان کو حلال مارکیٹ میں لیڈرشپ کی طرف جاناہے کسی بھی ملک کی درآمدات بڑھانے کے لئے اس کے اجناس کا مستند ہونا ضروری ہے، حلال ایکریڈیشن سے حلال ٹریڈ پروموٹ ہورہی ہے، پاکستان حلال مارکیٹ میں لیڈرشپ کے طور پر ابھررہاہے جس سے ہماری درآمدات میں اضافہ ہوگا اور ملک معاشی طور پر مضبوط ہوگا۔

ڈائریکٹر جنرل پاکستان نیشنل ایکریڈیشن کونسل کے ایم او ایس اور محترمہ عصمت گل خٹک میڈیا کے نمائندوں میں سرٹیفکیٹ دیتے ہوئے ((فائزہ شاہ کاظمی سرٹیفیکیٹ  وصول کرتے ہوئے ))
ڈائریکٹر جنرل پاکستان نیشنل ایکریڈیشن کونسل کے ایم او ایس اور محترمہ عصمت گل خٹک میڈیا کے نمائندوں میں سرٹیفکیٹ دیتے ہوئے ((فائزہ شاہ کاظمی سرٹیفیکیٹ وصول کرتے ہوئے ))

ڈبٹی ڈائریکٹر ز عبدالسمیع فاروق اعظم اور رضوان جنجوعہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حلال ایکریڈیشن سے ملک کی معاشی صورتحال میں بہتری آسکتی ہے، ہمارا مذہب ہمیں حلال کا حکم دیتاہے لیکن آج ہمیں ملاوٹ شدہ اشیاءدستیاب ہیں ، خاص طور پر بچوں کی خوراک میں مضر صحت چیزیں ہیں جوکہ ہماری بنیادی کمزور کررہی ہے۔

ڈائریکٹر جنرل پاکستان نیشنل ایکریڈیشن کونسل کے ایم او ایس اور محترمہ عصمت گل خٹک میڈیا کے نمائندوں میں سرٹیفکیٹ دیتے ہوئے ((فائزہ شاہ کاظمی سرٹیفیکیٹ  وصول کرتے ہوئے ))
ڈائریکٹر جنرل پاکستان نیشنل ایکریڈیشن کونسل کے ایم او ایس اور محترمہ عصمت گل خٹک میڈیا کے نمائندوں میں سرٹیفکیٹ دیتے ہوئے ((فائزہ شاہ کاظمی سرٹیفیکیٹ وصول کرتے ہوئے ))

سیمینار میں حلال ایکریڈیشن کی اہمیت، ضرورت اور افادیت کے حوالے سے میڈیا کے نمایندوں کو تفصیلی بریفنگ دی گئی اور ملک کی سماجی اور اقتصادی ترقی اور تجارت کے فروغ میں پی این اے سی کے کردار سے شرکاءکو بھی آگاہ کیا گیا۔ وفاقی حکومت کے تحت قائم ادارہ پی این اے سی نے سرکاری اور نجی سطح پر ایسی صنعتوں کے فروغ کے لئے وفاقی حکومت کی پالیسی اور مستقبل کی منصوبہ بندی پیش کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں