پاکستان پیپلز پارٹی لیڈیز ونگ حیدرآباد ڈویزن کی انفارمیشن سیکریٹری شبانہ خان کو پیپلز لیبر بیورو کی جانب سے ایوارڈ دیا گیا 84

پاکستان پیپلز پارٹی لیڈیز ونگ حیدرآباد ڈویزن کی انفارمیشن سیکریٹری شبانہ خان کو پیپلز لیبر بیورو کی جانب سے ایوارڈ دیا گیا

پاکستان پیپلز پارٹی لیڈیز ونگ حیدرآباد ڈویزن کی انفارمیشن سیکریٹری شبانہ خان کو پیپلز لیبر بیورو کی جانب سے ایوارڈ دیا گیا

ٹھٹھہ ( امین فاروقی بیورو چیف) پاکستان پیپلز پارٹی لیڈیز ونگ حیدرآباد ڈویزن کی انفارمیشن سیکریٹری شبانہ خان کی طویل جدوجہد اور پارٹی کیلئے گراں قدر خدمات کے اعتراف میں پیپلز لیبر بیورو کی جانب سے ایوارڈ دیا گیا ہے. لیبر بیورو کے رہنمائوں خالد قمبرانی، اعظم راجپوت، کمال شاہ اور دیگر نے شبانہ خان کی

رہائشگاہ پہنچ کر ان سے ملاقات کی اور شبانہ خان کو اکنالجمینٹ آف سروسز ایوارڈ پیش کیا. یاد رہے کہ پیپلز لیبر بیورو کی جانب سے شہید بینظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر ایوارڈ تقریب کا فیصلہ کیا گیا تھا مگر کورونا وبا کے باعث تقریب ملتوی کردی گئی اور مختلف شخصیات کو ان کے ایوارڈ گھر جاکر پیش کیئے جارہے ہیں.

اس موقع پر پیپلز لیبر بیورو کے رہنمائوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لیڈیز ونگ میں شبانہ خان حیدرآباد میں سینیئر جیالی ہے جس نے جمہوریت کی بحالی کی جدوجہد میں جیل کی سختیاں بھی برداشت کی ہیں اس لئے یہ ایوارڈ ان کو دیا ہے. شبانہ خان نے لیبر بیورو کے تمام عہدیداروں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پیپلز پارٹی ہماری پہچان ہے، ہم نظریاتی جیالے ہیں جو ہر وقت قیادت کے شانہ بشانہ کھڑے رہتے ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں