ضلع مہمند ،پی پی پی کے زیر اہتمام غلنئ بازار میں احتجاجی واک 96

ضلع مہمند ،پی پی پی کے زیر اہتمام غلنئ بازار میں احتجاجی واک

ضلع مہمند ،پی پی پی کے زیر اہتمام غلنئ بازار میں احتجاجی واک

مہمند(افضل صافی سٹی رپورٹر)ضلع مہمند ،پی پی پی کے زیر اہتمام غلنئ بازار میں احتجاجی واک. مہمند ڈیم میں مقامی افراد کی بھرتیاں اور گوسڑئی پاک افغان بارڈر کھولنے اور سلیکٹیڈ حکومت کی عوام دشمن پالیسیاں نامنظور کے مطالبات. پی پی پی مشران
ہیڈکوارٹر غلنئی بازار میں پاکستان پیپلز پارٹی مہمند کے جانب سے گوسڑئی بارڈر کھولنے، مہمند ڈیم میں مقامی لوگوں کی بھرتیاں اور گورنر ماڈل سکولز اساتذہ کو تنخواہوں کی ادائیگی کے حق میں پرامن احتجاجی واک ہوا.

مظاہرین نے پشاور باجوڑ شاہراہ ادھے گھنٹے تک ہر قسم امدورفت کے لئے بند رکھا. مظاہرین نے جئے بھٹو جئے بھٹو، اور سلیکٹڈ حکومت نامنظور کی نعرے لگائے .مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے پی پی پی مہمند کے صدر ملک اسرائیل صافی ، شاہ سوار مومند، ارشد بختیار، فضل ھادی اور جنگریز کا خان کا کہنا تھا

کہ ضلع مہمند کے لیے گوسڑئی بارڈر ریڑھ کی ہڈی کے حیثیت رکھتا ہے. جس سے مہمند قوم کے معاشی اور مالی روابط جڑے ہیں. اس کے ساتھ مہمند ڈیم میں مقامی لوگوں کو نوکریاں فراہم کرنا اور گورنر ماڈل سکول اساتذہ کو تنخواہ ادائگی کے ساتھ ساتھ اضافی ٹیکسیز سے اساتذہ اور عوامی حلقے تنگ اچکے ہیں.اگر حکومت نے ہمارے مطالبات زیر غور نہیں لائے تو احتجاجی مظاہرے جاری رکھیں گے. مظاہرین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں