سات دن کے دھرنے کے بعد بھی وزیراعظم استعفی نہیں دیں گے،صوبائ وزیر اطلاعات سید ناصر شاہ 96

سات دن کے دھرنے کے بعد بھی وزیراعظم استعفی نہیں دیں گے،صوبائ وزیر اطلاعات سید ناصر شاہ

سات دن کے دھرنے کے بعد بھی وزیراعظم استعفی نہیں دیں گے،صوبائ وزیر اطلاعات سید ناصر شاہ

ٹھٹھہ ( امین فاروقی بیورو چیف)صوبائی وزیر اطلاعات سید ناصر شاہ نے کہا ھے کہ وفاقی حکومت بوکھلاھٹ کا شکار ھو گئی ھے اس لئے اپوزیشن کو دھرنے کے لئے اکسا رھی ھے اس سے ان کی ذھنی کیفیت کا اندازہ کیا جا سکتا ھے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر محمد حنیف میمن اور سینئر صحافی سراج احمد کی والدہ کے انتقال پر میڈیا سے بات کرتے ھوئے کیا صوبائ وزیر نے کہا کہ سات دن کے دھرنے کے بعد بھی وزیراعظم استعفی نہی دیں گے

کیونکہ یہ یو ٹرن کے بادشاہ ھیں اور جھوٹ کے شہنشاہ ھیں مانگے تانگے کی حکومت سے جلد چھٹکارہ ملنے والا ھے کیونکہ اب ان کے اتحادی بھی چھوڑ رھے ھیں مینگل صاحب چھوڑ چکے اور باقی بھی جلد چھوڑ یں گے ان کے اپنے لوگ ان سے تنگ ھیں بھنڈر آئ لینڈ کے حوالے سے وزیراعظم اور ان کی ٹیم اگر معاھدے کر تی ھے تو ھم ان کو نہی مانتے یہ غیر قانونی غیر آئینی اور غیر اخلاقی ھونگے ان پر عملدرآمد نہی ھو سکے گا

کیونکہ سندھ حکومت اور یہاں کے اسٹیک ہولڈر اس میں شامل نہیں ھیں بھنڈر آئ لینڈ پر کوئ تعمیرات نہی ھو رھی ھیں وھاں صرف ایک بنکر اور دو ہیلی بیڈ بنے ھوئے ھیں ایک سوال کے جواب میں صوبای وزیر نے کہا کہ وزیراعلی سندھ کے حوالے سے بھی یہی لوگ افواہ پھیلا رھے ھیں تاکہ عوام میں اضطراب پھیلے سید مراد علی شاہ آج رات واپس پہنچ رھے ھیں اور کل میٹنگز اٹینڈ کریں گے 27 دسمبر کو بینظیر صاحبہ کی برسی کے موقع پر بہت بڑا اجتماع ھوگا اور پی ڈی ایم اے کی قیادت بھی شرکت کرے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں