نیوکراچی میں برف خانےکا بوائلر پھٹنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 10 ہوگئی
کراچی کے علاقے نیو کراچی میں گذشتہ روز ایک برف خانے میں بوائلر پھٹنے کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 10 ہوگئی۔
گذشتہ روز نیو کراچی میں برف خانے میں بوائلر پھٹنے سے فیکٹری کی چھت گرگئی تھی اور دیگر فیکٹریوں کو بھی نقصان پہنچا تھا۔
واقعے میں 8 افراد جاں بحق ہوئے تھے جب کہ آج مزید 2 افراد چل بسے، حادثے میں 30 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں ۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے لیبرڈپارٹمنٹ سے تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔
ابتدائی تحقیقات میں پولیس نے گیس لیکج کو دھماکے کی وجہ قرار دے دیا ہے، پولیس کے مطابق فیکٹری میں کوئی بوائلر نہیں تھا، شبہ ہے کہ دھماکا ایمونیا گیس کے اخراج سے ہوا۔